آپکی کہانی کا آغاز اور اس کا پلاٹ بہت اچھا ہے .....انگلش کیونکہ میری فرسٹ لینگوئج نہیں ہے ..اس لیے پڑھنے میں کچھ وقت لگا...آپ چاہتے ہیں میں کہانی کا ترجمہ کروں ؟
آپ کے حسن ظن اور ایڈمائر یشن کا شکریہ ...مگر یہاں بہت بڑے بڑے رائٹرز موجود ہیں جو آپکی مجھ سے بہت بہتر مدد کرسکیں گے ..میں ویسے بھی کوئی رائٹر نہیں ہوں ...اس کے باوجود اگر آپ مجھ سے ہی مدد چاہتے ہیں تو میں کوشش کرسکتی ہوں ...:)
وہ بہت حسین صورت تھی ۔ جن کے لیے کہا جاتا ہے لاکھوں میں ایک۔ پہلی نظر میں وہ چینی سی گڑیا کوثر کو بڑی من موہنی سی لگی – انسان کی اصل خوب صورتی اس کی زبان میں پوشیدہ ہوتی ہے۔ تو کچھ ہی دنوں میں اس ساری خوب صورتی کا پردہ چاک ہو گیا۔ اس کی اصل خوب صورتی بھی سامنے آ ہی گئی۔ چند بالشت کی بڑی من موہنی...
ہندر کپور نے آج شام کا بڑا ہی شاندار پروگرام بنایا تھا۔ وہ حسب معمول شیام کے ہاں پہنچا، تو اس کا خیال تھا کہ وہ بے چینی سے اس کا انتظار کر رہا ہو گا، لیکن جب اس نے شیام کو دیکھا تو اسے اپنی نظروں پر یقین نہیں آیا۔ اس کا چہرہ بے لہو ہو رہا تھا اور آنکھوں سے ویرانی اور صدمہ جھانک رہا تھا، جیسے اس...
وہ گھر سے ہاسٹل جانے کے لیے نکلی تھی تو بارش کے قطعی آثار نظر نہیں آ رہے تھے ۔ اگر چہ بادلوں کی کچھ آوارہ ٹکڑیاں آسمان پر منڈلا رہی تھیں مگر وہ برسنے کے موڈ میں نہیں لگ رہی تھیں۔ اماں نے کہا بھی کہ شفیق (ڈرائیور) کا انتظار کر لو مگر اس خیال سے کہ کہیں ٹرین نہ چھوٹ جائے وہ آن لائن کیب کروا کر...
پچھلے آدھے گھنٹے سے وہ گہری سوچوں میں گم تھے۔ ان کی نظریں سامنے رکھی بڑی فائل پر جمی ہوئی تھیں۔ ان کے ساتھ کے کتنے افسر اوپر کی کمائی سے نہ جانے کہاں سے کہاں تک پہنچ چکے تھے، اور وہ اپنی نیکی، شرافت اور اصولوں کی پاسداری کرتے ہوئے آج تک اسی سیٹ پر تھے۔ لیکن اب وہ تھک چکے تھے، وہ بھی چاہتے تھے کہ...