تمہاری نیم وَا آنکھیں
مرے رخسار پر،
جب بھی غزل لکھیں
اموزِ عشق کے
اسرار،
مجھ پر منکشف ہوکر
سرور و کیف کی،
چاہت کی،
ساری بند گرہیں
کھولتی ہیں۔
ایک پھیلا ہوا بازو ہے محبت ۔ جس میں اہلِ نصیب سمیٹتے ہیں۔ پرکیف چاندنی میں، غسل ماہتاب روح میں جس سرور کو جنم دیتی ہے کڑی دھوپ میں بھی آدمی چھاؤں محسوس...