میرا تعلق ایک دیہات سے۔ ہے، جہاں ہم لڑکیوں کو تعلیم حاصل کرنے کے زیادہ مواقع نہیں ملتے تھے ، تاہم میں ان خوش قسمت لڑکیوں میں تھی جن پر دیہات میں بھی تعلیم کے دروازے بند نہیں کئے جاتے کیونکہ میرے والد دولت مند تھے اور دولت والے گاؤں کے ہوں یا شہر کے ، رسم ورواج بھول بھی جائیں تو کوئی ان پر انگلی...