لاہور سے بابوہرگوپال آئے تو حامد گھر کا رہا نہ گھاٹ کا۔ انھوں نے آتے ہی حامد سے کہا، ’’لو بھئی فوراً ایک ٹیکسی کا بندوبست کرو۔‘‘
حامد نے کہا، ’’آپ ذرا تو آرام کرلیجئے،اتنا لمبا سفر طے کرکے یہاں آئے ہیں، تھکاوٹ ہوگی۔‘‘
بابوہرگوپال اپنی دھن کے پکے تھے،’’نہیں بھائی، مجھے تھکاوٹ وکاوٹ کچھ نہیں۔ میں...