واشنگٹن کے کلب میں اُس دن ایک طویل عرصے کے بعد ہلچل اور گہما گہمی نظر آرہی تھی۔ گزشتہ کئی سالوں سے جاری ویت نامی اور امریکی جنگ نے ان کلبوں کی رونقوں کو نگل لیا تھا۔ اب چونکہ پچھلے دو ماہ سے یہ جنگ ختم ہوچکی تھی، سب ہی فوجی اپنے اپنے گھروں کو واپس لوٹ رہے تھے تو ان کلبوں کی رونق بحال ہونے لگی...