میں دوڑتی بھاگتی سینما پہنچی تو نمرتا بڑی بے تابی سے میری راہ دیکھ رہی تھی، کیونکہ فلم شروع ہونے میں بہت کم وقت رہ گیا تھا۔ سینما ہیں آج کل ہالی ووڈ کی ماضی کی مقبول فلموں کی نمائش چل رہی تھی۔ انہوں نے ماضی میں ریکارڈ بزنس کیا تھا۔ گو کہ ان فلموں کی سی ڈیز دستیاب تھیں لیکن بڑی اسکرین پر فلم...