اس دن میرا کزن احسان ہمارے گھر آیا ہوا تھا۔ ہم صحن میں بیٹھے باتیں کر رہے تھے کہ اچانک ہمارے سامنے والے گھر سے ایک لڑکی پانی بھرنے آگئی، کیونکہ ان کے گھر میں پانی کی قلت تھی۔ وہ پانی بھر کر چلی گئی۔ میں نے نوٹ کیا کہ احسان اسے محویت سے دیکھتا رہا تھا۔ میں نے اس کا کندھا ہلایا۔ احسان! وہ چلی گئی...