ڈاکٹر سعید میرا ہمسایہ تھا۔اس کا مکان میرے مکان سے زیادہ سے زیادہ دو سو گز کے فاصلے پر ہوگا۔ اس کے گراؤنڈ فلور پر اس کا مطب تھا۔ میں کبھی کبھی وہاں چلا جاتا، ایک دو گھنٹے کی تفریح ہو جاتی۔ بڑا بذلہ سنج،ادب شناس اور وضع دار آدمی تھا۔
رہنے والا بنگلور کا تھا مگر گھر میں بڑی شستہ و رفتہ اردو میں...