وہ دونوں انگلینڈ کے ایک دور دراز ساحل سمندر پر چٹائی پر بیٹھے ہوئے تھے۔سامنے اُن کے بچے پانی میں کھیل رہے تھے۔ سیاحوں کے لیے وہ دونوں بھی توجہ کا مرکز تھے۔ جوزف گورا چٹا، نیلی آنکھوں اور لمبے قد والا کسرتی بدن کا مالک، آدھی آستینوں والی سفید شرٹ اور جینز میں پاؤں پھیلائے اپنی کہنیوں پر ٹکا ہوا...