جب میرے والد صاحب کی پھوپی زاد کنول چھ برس کی تھیں ، وہ اپنے والدین سے بچھڑ گئیں۔ وہ مشرقی پنجاب کے کسی گائوں میں رہتے تھے ، بلوہ میں ان کے والدین کو مارا گیا تو یہ منظر پھپھو کنول نے اپنی آنکھوں سے دیکھا۔ ان کا ذہن معصوم تھا۔ صدمہ نا قابل برداشت تھا مگر کوئی کیا کر سکتا تھا کہ شاید خدا کو یہی...