وہ انٹر کلاس کے زنانہ ڈبے سے نکلی، اس کے ہاتھ میں چھوٹا سا اٹیچی کیس تھا۔ جاوید پشاور سے اسے دیکھتا چلا آ رہا تھا۔ راولپنڈی کے اسٹیشن پر گاڑی کافی دیر ٹھہری تو وہ ساتھ والے زنانہ ڈبے کے پاس سے کئی مرتبہ گزرا۔ لڑکی حسین تھی، جاوید اس کی محبت میں گرفتار ہو گیا، اس کی ناک کی پھننگ پر چھوٹا سا تل...