امرتسر میں علی محمد کی منہاری کی دکان تھی، چھوٹی سی، مگر اس میں ہر چیز موجود تھی، اس نے کچھ اس قرینے سے سامان رکھا تھا کہ ٹھنسا ٹھنسا دکھائی نہیں دیتا تھا۔ امرتسر میں دوسرے دکاندار بلیک کرتے تھے مگر علی محمد واجبی نرخ پر اپنا مال فروخت کرتا تھا، یہی وجہ ہے کہ لوگ دور دور سے اس کے پاس آتے اور...