رات کی تاریکی میں سنٹرل جیل کے دو وارڈن بندوق لیے چار قیدیوں کو دریا کی طرف لیے جارہے تھے جن کے ہاتھ میں کدالیں اور بیلچے تھے۔ پل پرپہنچ کر انہوں نے گارڈکے سپاہی سے ڈبیا لے کر لالٹین جلائی اور تیز تیز قدم بڑھاتے دریا کی طرف چل دیے۔
کنارے پر پہنچ کر انہوں نے بارہ دری کی بغل میں کدالیں اور بیلچے...