شیخ ابوعکاس کی عمر انچاس سال تھی۔ اس کا تعلق ایک بہت قدیم خاندان سے تھا جس کا سلسلہ ابن خلدون سے جا ملتا ہے۔ ابوعکاس ہمیشہ فوجی لباس زیب تن کرتا تھا۔ سر پر سرخ صافہ رہتا تھا۔ کمر کے گرد بندھے چمڑے کے پٹے میں ہمیشہ ایک سیاہ رنگ کا خنجر اَڑسا رہتا تھا۔ وہ جب بھی کہیں جاتا تھا تو اس کے آگے حبشی...