ایک جگہ محفل جمی تھی۔ مرزا غالب وہاں سے اکتا کر اُٹھے۔ باہر ہوا دار موجود تھا۔ اس میں بیٹھے اور اپنے گھر کا رخ کیا۔ ہوادارسے اتر کر جب دیوان خانے میں داخل ہوئے تو کیا دیکھتے ہیں کہ متھر ا داس مہاجن بیٹھا ہے۔
غالب نے اندر داخل ہوتے ہی کہا،’’اخاہ متھرا داس ! بھئی تم آج بڑے وقت پر آئے۔۔۔ میں تمہیں...