شمع عرف شمو میری عزیز از جان دوست تھی، ہمارے گھر قریب تھے۔ میرا اس کا ساتھ پرائمری تک رہا۔ وہ ایک ذہین بچی تھی۔ تبھی ٹیچر زاس کو پسند کرتی تھیں۔ پانچویں کے بعد ہم شہر چلے گئے جبکہ شمو کی پڑھائی کا سلسلہ منقطع ہو گیا۔ وہ والدین کی اکلوتی اور لاڈلی اولاد تھی۔ ماں جہاں جاتی اسے ساتھ رکھتی۔ شمع کی...