پیارے قارئین ، عمران سیریز کے سحر میں کو ن ایسا ہوگا جو اپنے لڑکپن یا جوانی میں گرفتارنہ ہوا ہو، مجھے آج بھی یاد ہے کہ جب میں نے پہلی مرتبہ عمران سیریز کا ناول "فاسٹ ایکشن" پڑھا تھا، تواس وقت میری عمر محض سات برس تھی اور میں تیسری کلاس میں پڑھتا تھا ، وہ میری زندگی کا ایسا لمحہ تھا جب میں...