طارق لوگ اس محلے میں نئے آئے تھے۔ نیا نیا محلہ تھا۔ ہر گلی، کوچہ اور یہاں کے بسنے والے اس کے لیے اجنبی تھے۔ یہاں اس کا کوئی دوست نہ تھا۔ یوں تو سب سہولیات دستیاب تھیں، مگر پانی کی قلت تھی۔ لوگ دور دور سے پانی لاتے تھے۔ طارق جب لوگوں کو پانی کے بھرے ہوئے برتن اٹھائے، دور سے آتے دیکھتا، تو اسے ان...