یہ ایک سچی کہانی ہے جسے میں نے ایک ڈرامائی انداز میں پیش کرنے کی کوشش کی ہے. امید ہے آپکو پسند آے گی میٹرک کے پیپر دینے کے بعد میں فری تھا اور ابھی سواے آرام اور سیر و تفریح کے میں اور کچھ نہیں سوچنا چاہتا تھا . لیکن مجے فارغ دیکھ کر گھر والوں کو سب کام مجھ سے ہی کرانا یاد آتے تھے. کبھی سبزی لا...