میری بیگم کی شاپنگ کو آج ساتواں روز تھا اور ایک دن بعد وہ میکے جانے والی تھی جہاں اس نے بیس دن رہنا تھا آج سے پندرہ دن بعد اس کی بہن کی شادی تھی اور اس کی امی یعنی میری ساس پچھلے کئی روز سے کال کر رہی تھی کہ میری بیٹی کو پہنچا دو اس کے بغیر کوئی کام نہیں ہو رہا ہے آج بدھ کا روز تھا اور بیگم نے...