Master Mind
Premium
Offline
- Thread Author
- #1
نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ میں ’انتقامی پورن‘ کی شکار خاتون 1ارب 20کروڑ ڈالر ہرجانے کا مقدمہ جیت گئی۔ نجی ٹی وی چینل 24نیوز کے مطابق امریکی ریاست ٹیکسس کی رہائشی جینی ڈو نامی اس خاتون کا جمال جیکسن مرکوئز نامی شخص کے ساتھ تعلق قائم ہوا جو چار سال تک چلا۔ بالآخر 2021ءمیں جینی نے جیکسن سے علیحدگی اختیار کر لی۔
جیکسن کئی ہفتے جینی کو دھمکیاں دیتا رہا اور بالآخر اس نے انتقاماً اپنے پاس موجود جینی کی قابل اعتراض ویڈیوز انٹرنیٹ پر پوسٹ کر دیں۔جیکسن نے ان ویڈیوز میں جینی کے کولیگز، دوستوں اور فیملی کے لوگوں کو بھی ٹیگ کیا۔ جینی نے اپنی ویڈیوز لیک کرنے کے الزام میں جیکسن کے خلاف مقدمہ درج کرا دیا۔
اس مقدمے میں گزشتہ ہفتے جینی کے حق میں فیصلہ سنا دیا گیا ہے۔ جینی کے وکیل نے 1ارب ڈالر ہرجانے کا دعویٰ دائر کیا تھا تاہم عدالت نے مجرم کو اس سے بھی زیادہ 1ارب 20کروڑ ڈالر ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دیا ہے۔ جینی کے وکیل نے عدالتی فیصلے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ”اس فیصلے سے بہت سخت پیغام گیا ہے کہ کوئی ریاست ٹیکسس کے ساتھ اور ٹیکسس کی خواتین کے ساتھ پنگا لینے کی جرا¿ت مت کرے۔“