Ad Blocker Detection
Please turn off your ad blocker otherwise you won't be able to access Urdu Story World. Thanks!

Welcome!

اردو ورلڈ کے نمبر ون فورم پر خوش آمدید۔ ہر قسم کی بہترین اردو کہانیوں کا واحد فورم جہاں ہر قسم کی کہانیاں پڑھنے کو ملیں گی۔

Register Now
  • پریمیم ممبرشپ

    سالانہ ممبرشپ ۔۔۔۔ 95 ڈالرز

    وی آئی پی پلس ممبرشپ

    سالانہ ممبرشپ ۔۔۔۔ 7000

    وی آئی پی ممبر شپ

    تین ماہ ۔۔۔۔ 2350

    نوٹ: صرف وی آئی پی ممبرشپ 1000 ماہانہ میں دستیاب ہے

    WhatsApp: +1 540 569 0386

    ای میل: [email protected]

Funny News بائیس سال کے نوجوان نے اپنی 48 سالہ ٹیچر سے شادی کر لی

Master Mind

Premium
Joined
Dec 25, 2022
Messages
1,185
Reaction score
20,741
Points
113
Location
Australia
Offline
You don't have permission to view attachments. Attachments are hidden.


ملائیشیا میں 22 سال کے نوجوان نے اپنی 48 سالہ سابقہ ٹیچر سے شادی کر کے سب کو حیران کر دیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق محمد دانیال نامی نوجوان کا کہنا ہے کہ اس نے کبھی نہیں سوچا تھا کہ وہ اپنی ٹیچر جمیلا محمد سے شادی کر ے گا، جنہوں نے اسے اسکول میں پڑھایا تھا۔

دانیال کے مطابق میری جمیلا سے پہلی ملاقات 2016 میں ہوئی تھی جب میں ہائر سیکنڈری اسکول میں زیر تعلیم تھا، وہ میری ملائی زبان کی ٹیچر تھیں،اس وقت میرا ان کے ساتھ صرف ایک طالب علم اور استاد کا رشتہ تھا۔

نوجوان نے بتایا کہ جیسے ہی میں اگلی کلاس میں گیا تو میرا ٹیچر جمیلا سے رابطہ ختم ہوگیا وہ صرف اسکول میں دور سے ہی نظر آتی تھیں۔

دانیال کا کہنا ہے کہ اپنی17ویں سالگرہ تک مجھے یہ احساس نہیں ہوا تھا کہ میرے دل میں جمیلا ٹیچر کے لیے پیار بھرے احساسات ہیں لیکن جب میری سالگرہ پر ٹیچر نے مبارکباد کا پیغام بھیجا تو وہ وقت تھا جب ان کے لیے میرے دل میں جگہ بنی اور ہمارا رابطہ بحال ہوا۔

نوجوان کے مطابق ایک دن میں نے ٹیچر سے اپنے جذبات کا اظہار کیا لیکن انہوں نے اپنے عہدے کو بنیادی وجہ بتاتے ہوئے مجھے انکار کر دیا لیکن میں نے ہار ماننے سے انکار کر دیا اور ان سے رابطہ کرنے کے لیے ہر طرح کے طریقے تلاش کیے، میں واٹس ایپ پر بھی میسجز کرتا رہا جب تک کہ انہوں نے میرے پیغامات کا جواب نہیں دیا۔

دانیال کا کہنا ہے کہ آخر کار قسمت مجھے جمیلا کے گھر لے گئی اگرچہ انہوں نے پھر بھی میرے ساتھ رشتہ قائم کرنے سے انکار کر دیا لیکن میں نے پھر بھی ہار نہیں مانی اور انہیں اس وقت تک رشتے کے لیے قائل کرتا رہا جب تک انہوں نے شادی کے لیے ہاں نہیں کہا۔

نوجوان کے مطابق ہم نے 2019 میں شادی کا فیصلہ کیا تھا لیکن کورونا کی وجہ سے اسے 2021 تک مؤخر کرنا پڑا۔


دانیال کے مطابق دو برس قبل ان دونوں کی مسجد میں نکاح کی چھوٹی سی تقریب ہوئی اور وہ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے۔


سال کے عمر کے فرق کے باوجود محمد دانیال نے کہا کہ عمر سے کوئی فرق نہیں پڑتا، البتہ میں اتنی کم عمر میں شریک حیات ملنے پر شکر گزار ہوں۔


نوجوان نے کہا کہ میں ایک شوہر کے طور پر اپنی ذمہ داریوں کو نبھانے کی پوری کوشش کررہا ہوں اور میرے لیے ابھی بہت کچھ سیکھنا باقی ہے۔ تاہم میں خوش قسمت ہوں کہ مجھے ایک ایسی بیوی ملی ہے جو ہر طرح سے میری مدد کر رہی ہے اور مجھے مشورے دے رہی ہے۔
 

Attachments

    You don't have permission to view attachments. Attachments are hidden.
You must log in or register to view this reply
 
Back
Top