Master Mind
Premium
Offline
- Thread Author
- #1
دنیا بھر میں محبت اور بے وفائی کے کئی عجیب وغریب قصے سننے میں آتے رہتے ہیں لیکن بھارت میں اس نوعیت کے ایک انوکھے واقعے نے ایک بار پھر سب کی توجہ حاصل کرلی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق محبت میں یہ انوکھی بے وفائی اتر پردیش کے شہر کانپور میں دیکھنے میں آئی جہاں 20 سالہ لڑکی اپنی فیملی اور بوائے فرینڈ امیت کو دھوکا دے کر بوائے فرینڈ کے والد کملیش کے ساتھ ہی بھاگ گئی۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق لڑکی ایک سال قبل اس وقت فرار ہوئی جب اس نے اپنے بوائے فرینڈ کے گھر میں اس کے والد کملیش سے بات چیت شروع کردی اس کے بعد لڑکی اور کملیش مارچ 2022 کے دوران کانپور سے فرار ہوگئے۔
بعد ازاں لڑکی کے گھر والوں نے پولیس میں اغوا کی شکایت درج کرادی اور ایک سال کی تلاش کے بعد پولیس نے کملیش اور لڑکی دہلی سے بازیاب کروالیا۔
پولیس کو دیے گئے بیان میں کملیش اور لڑکی نے بتایا دونوں ایک دوسرے کی محبت میں گرفتار ہیں اور ایک سال سے ساتھ رہ رہے ہیں تاہم اب کملیش پولیس کی حراست میں ہے لڑکی کا طبی معائنہ آئندہ ہفتے کیا جائے گا۔