Master Mind
Premium
Offline
- Thread Author
- #1
سٹاک ہوم (ڈیلی پاکستان آن لائن) انٹرنیٹ پر اس ہفتے ایک عجیب و غریب خبر وائرل ہے جس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ سویڈن جون میں ایک جنسی چیمپئن شپ کی میزبانی کرنے جا رہا ہے۔ خبروں کی تفصیلات جو سب سے پہلے ٹویٹر پر سامنے آئیں، کئی خبر رساں اداروں نے شائع کیں۔ رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ایونٹ 8 جون کو شروع ہوگا اور کئی ہفتوں پر محیط ہوگا، جس میں شرکاء ہر روز چھ گھنٹے تک جنسی طاقت کا مقابلہ کریں گے۔ یہ خبر جعلی نکلی، سویڈش نیوز آؤٹ لیٹ Goterborgs-Posten کے مطابق اس سال اپریل میں اس تجویز کو مسترد کر دیا گیا تھا۔
سویڈش آؤٹ لیٹ کے مطابق سویڈن میں ایک فیڈریشن آف سیکس ہے اور اس کے سربراہ ڈریگن بریکٹک نے ایک چیمپئن شپ کے انعقاد کا مطالبہ کیاتھا جس میں انسانوں پر جنسی تعلقات کے جسمانی اور ذہنی صحت کے اثرات کو اجاگر کیا جائے۔ بریکٹک نے اس سال جنوری میں درخواست جمع کرائی تھی۔
کھیلوں کی فیڈریشن کے سربراہ بیون اریکسن نے مقامی نیوز آؤٹ لیٹ کو بتایا کہ 'یہ ہماری ضروریات کو پورا نہیں کرتا اور میں آپ کو بتا سکتا ہوں کہ یہ درخواست مسترد کر دی گئی ہے۔ ہمارے پاس اور بھی کام ہیں۔' بریکٹک سویڈن میں کئی سٹرپ کلب چلاتے ہیں اور جنسی عمل کو ایک کھیل کے طور پر درجہ بندی کروانے کی امید رکھتے ہیں۔
خیال رہے کہ وائرل ٹویٹس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ اس چیمپین شپ کے دوران 45 منٹ سے ایک گھنٹے تک کے میچز ہوں گے، اس میں 16 ڈسپلن ہوں گے جن میں ہر شریک 5 سے 10 پوائنٹس سکور کرے گا۔ غیر مصدقہ اطلاعات میں یہ بھی دعویٰ کیا گیا کہ چیمپئن شپ کے لیے 20 افراد نے رجسٹریشن کرائی تھی۔ یہاں یہ بھی واضح رہے کہ سویڈش حکام نے اس بارے میں کوئی ردعمل یا بیان نہیں دیا ہے۔