Master Mind
Premium
Offline
- Thread Author
- #1
میری والدہ ماں بننے والی ہیں" 23 سالہ لڑکی نے خبر شیئر کی تو سوشل میڈیا پر طوفان آگیا
نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت میں ایک 23سالہ لڑکی نے اپنی ماں کے امید سے ہونے کی خوشخبری انٹرنیٹ پر کیا سنائی کہ اس کی پوسٹ جنگل کی آگ کی طرح وائرل ہو گئی۔ ٹائمز آف انڈیا کے مطابق لڑکی نے پوسٹ میں اپنی والدہ کے ساتھ بنائی گئی تصویر پوسٹ کی ہے اور کیپشن میں اس حوالے سے تفصیل بیان کی ہے۔
لڑکی لکھتی ہے کہ میں کالج کی تعلیم کے لیے دوسرے شہر میں ہوتی ہوں۔ دو ماہ قبل مجھے میرے والد کی کال آئی، وہ کافی بے سکون لگ رہے تھے۔ ایسا لگ رہا تھا جیسے وہ مجھ سے کچھ کہنا چاہتے ہیں مگرکہہ نہیں پا رہے۔ چند منٹ گفتگو کی گفتگو کے بعد وہ اچانک بولے ’تمہاری ماں امید سے ہے۔‘ یہ فقرہ سن کر مجھے ایک جھٹکا لگا۔ مجھے سمجھ نہیں آ رہی تھی کہ اس خبر پر کس طرح ردعمل ظاہر کروں۔
لڑکی نے مزید لکھا ہے کہ ”میری عمر 23سال ہے اور اس عمر میں اولاد سے ماں باپ ایسی بات کم ہی کہتے ہیں۔ سچ بتاﺅں تو کچھ وقت کے لیے میں ایک صدمے کی کیفیت چلی گئی تھی۔اماں کی عمر 47سال تھی اور جب انہوں نے مجھے یہ بات بتائی تھی، اس وقت وہ 8ماہ کی حاملہ تھیں۔ اب تک انہوں نے یہ بات مجھ سے چھپائے رکھی تھی۔ابا نے بتایا کہ میری اماں کو بھی یہ بات اس وقت پتا چلی جب ان کا حمل 7ماہ کا ہو گیا تھا۔
لڑکی نے بتایا کہ میں اپنے والدین کی اکلوتی اولاد تھی۔ میری پیدائش کے بعد اماں کو کچھ طبی مسائل لاحق ہوئے اور اس کے بعد وہ کبھی ماں نہیں بن سکیں۔ اس عمر میں پہنچ کر خود اماں نے بھی نہیں سوچا تھا کہ ان کے ساتھ یہ ہو جائے گا۔ چند دن بعد میں گھر گئی اور اماں کی گود میں گر کر رونا شروع کر دیا اور ان سے کہا کہ مجھے اس پر شرم کیوں آئے گی؟ تمام عمر میں یہی چاہتی آئی ہوں کہ میرا کوئی بہن بھائی ہو۔میری یہ بات سن کر اماں کو بھی حوصلہ ہوا اور اس کے بعد میں نے اماں کے ساتھ وقت گزارنا شروع کر دیا اور ان کی دیکھ بھال کرنے لگی۔ دن گزرتے گئے اور اب میں اپنے ماں باپ کی اکلوتی اولاد نہیں ہوں بلکہ میری ایک ننھی سی بہن بھی دنیا میں آ چکی ہے۔
You don't have permission to view attachments. Attachments are hidden.

Attachments