Ad Blocker Detection
Please turn off your ad blocker otherwise you won't be able to access Urdu Story World. Thanks!
  • اردو اسٹوری ورلڈ ممبرشپ

    اردو اسٹوری ورلڈ ممبرشپ ریٹس

    ٭یہ ریٹس 31 دسمبر 2025 تک کے لیے ہیں٭

    فری رجسٹریشن

    مکمل طور پر مفت

    رجسٹریشن بالکل مفت ہے، اور فورم کے عمومی سیکشنز تک رسائی حاصل کریں۔

    پرو پیڈ ممبرشپ

    فیس: 1000 روپے (1 ماہ)

    اس پیکج میں آپ کو صرف پرو پیڈ سیکشنز تک رسائی حاصل ہوگی۔

    وی آئی پی ممبرشپ

    فیس: 3000 روپے (3 ماہ)

    وی آئی پی ممبرشپ میں پرو اور وی آئی پی اسٹوریز سیکشنز تک رسائی حاصل کریں۔

    وی آئی پی پلس ممبرشپ

    فیس: 5000 روپے (6 ماہ)

    وی آئی پی پلس ممبرشپ کے ذریعے پرو، وی آئی پی اور وی آئی پی پلس سیکشنز وزٹ کریں۔

    پریمیم ممبرشپ

    فیس: 50 ڈالر (6 ماہ)

    پریمیم ممبرشپ میں پرو، وی آئی پی، وی آئی پی پلس اور خصوصی پریمیم سیکشنز شامل ہیں۔

    رابطہ کریں

    WhatsApp: +1 540 569 0386

    Email: [email protected]

    © 2025 اردو اسٹوری ورلڈ۔ تمام حقوق محفوظ ہیں۔

Search results

  1. master007

    Poetry آج کے منتخب اشعار

    دوستوں کے دیے ہوئے طعنے ​ بُھول جانا تو اپنی عادت ہے​ ​ احمد راہی ​​
  2. master007

    Poetry آج کے منتخب اشعار

    تِری نِگاہ کے صدقے یہ حال کیا ہے مِرا کمالِ ہوش کہوں یا کمالِ بے خبری کہیں ہے عشق، کہیں ہے کشِش، کہیں حرکت بھرا ہے خامۂ فِطرت میں رنگِ فتنہ گری اصغر گونڈوی​
  3. master007

    Poetry آج کے منتخب اشعار

    وہ مستِ شاہدِ رعنا ، نِگاہِ سحِر طراز وہ جامِ نِیم شَبی نرگسِ خُمار آلوُد کچھ اِس ادا سے مِرا اُس نے مُدّعا پُوچھا ڈھلک پڑا مِری آنکھوں سے گوہرِ مقصُود اصغر گونڈوی​
  4. master007

    Poetry آج کے منتخب اشعار

    مزاجِ عشق بہت معتدل ہے اِن روزوں جگر میں آگ دہکتی ہے آنکھ میں ہے تری یہ ڈر ہے ہر بُنِ مُو، اب لہُو نہ دے نِکلے کچھ ایسے زور پہ ہے آج کاوشِ جگری اصغر گونڈوی​
  5. master007

    Poetry آج کے منتخب اشعار

    ہجْر کی رات ہےاور اُن کے تصوّر کا چراغ​ بزْم کی بزْم ہے، تنہائی کی تنہائی ہے​ ​ کون سے نام سے تعبیر کرُوں اِس رُت کو​ پُھول مُرجھائے ہیں، زخموں پہ بہار آئی ہے​ ​ اقبال اشعر​​
  6. master007

    Poetry آج کے منتخب اشعار

    خُدا کے واسطے آ، درگرز گُنہ سے مِرے ! نہ ہوگا پھر کبُھو اے تُندخُو، ہُوا سو ہُوا مرزا محمد رفیع سودا​
  7. master007

    Poetry آج کے منتخب اشعار

    مُبادا ہو کوئی ظالم تِرا گریباں گیر مِرے لہُو کو تو دامن سے دھو، ہُوا سو ہُوا مرزا محمد رفیع سودا​
  8. master007

    Poetry آج کے منتخب اشعار

    توڑا ہے کس نے نوکِ سناں پر سکوتِ صبر لب بستگی کو تابِ سُخن کون دے گیا محسن وہ کائناتِ غزل ہے اُسے بھی دیکھ مجھ سے نہ پُوچھ ، مجھ کو یہ فن کون دے گیا محسن نقوی​
  9. master007

    Poetry آج کے منتخب اشعار

    کہانیاں نہ سُنو آس پاس لوگوں کی کہ میرا شہرہے، بستی اُداس لوگوں کی نہ کوئی سمت نہ منزل، سو قافلہ کیسا رواں ہے بِھیڑ فقط بے قیاس لوگوں کی احمد فراز​
  10. master007

    Poetry آج کے منتخب اشعار

    تھی وہ اِک شخص کے تصّور سے​ اب وہ رعنائیِ خیال کہاں​ ​ مرزا غالب ​​
  11. master007

    Poetry آج کے منتخب اشعار

    میں چپ رہوں ، کبھی بے وجہ ہنس پڑوں محسن ​ اسے گنوا کے عجب حوصلے تلاش کروں ​ محسن نقوی 1​
  12. master007

    Poetry آج کے منتخب اشعار

    کیا کہوں دل نے کہاں سینت کے رکھا ہے اُسے نہ کبھی بُھولنے پاؤں، نہ مجھے یاد آئے میں نے حافِظ کی طرح، طے یہ کِیا ہےعابد ! ٠بعد ازِیں مے نہ خورم بے کفِ بزم آرائے٠ سیّدعابدعلی عابد​
  13. master007

    Poetry آج کے منتخب اشعار

    رونے لگے ابھی سے، کہ ہے اِبتدائے حال​ تم نے ابھی فسانۂ حسرت سُنا ہے کیا ​ حسرت موہانی​​
  14. master007

    Poetry آج کے منتخب اشعار

    ہم کیا کریں، اگر نہ تِری آرزو کریں​ دُنیا میں اور کوئی بھی تیرے سِوا ہے کیا​ ​ حسرت موہانی​
  15. master007

    Poetry آج کے منتخب اشعار

    اُجاڑ جنگل ، ڈری فضا، ہانْپتی ہوائیں یہیں کہِیں بستِیاں بساؤ، اُداس لوگو اُسی کی باتوں سے ہی طبیعت سنبھل سکے گی کہیں سے محسن کو ڈھونڈ لاؤ، اُداس لوگو مُحسن نقوی​
  16. master007

    Poetry آج کے منتخب اشعار

    کیا بتاؤں تجھے اسباب جئے جانے کے !​ مجھ کو خود بھی نہیں معلوم، کہ کیوں زندہ ہُوں​ ​ اپنے ہونے کی خبر کس کو سُناؤں ساغر​ کوئی، زندہ ہو تو میں اُس سے کہوں زندہ ہوں​ ​ ساغر ​​
  17. master007

    Poetry آج کے منتخب اشعار

    اگر غفلت سے باز آیا ، جفا کی​ تلافی کی بھی ظالم نے تو، کیا کی​ ​ کبھی انصاف ہی دیکھا، نہ دِیدار!​ قیامت اکثر اس کُو میں رہا کی​ ​ مومن خان مومن​​
  18. master007

    Poetry آج کے منتخب اشعار

    ہر نفس دامِ گرفتاری ہے نَو گرفتارِ بَلا غور سے سُن دل تڑپتا ہے کیوں آخرِ شب دو گھڑی کان لگا، غور سے سُن اِسی منزل میں ہیں سب ہجرو وصال رہروِ آبلہ پا، غور سے سُن اِسی گوشے میں ہیں سب دیر و حرم دل صنم ہے کہ خُدا، غور سے سُن کعبہ سُنسان ہے کیوں اے واعظ! ہاتھ کانوں سے اُٹھا غور سے سُن موت اور...
  19. master007

    Poetry آج کے منتخب اشعار

    ہم خستہ تنوں سے محتسبوں کیا مال منال کا پوچھتے ہو جو عمر سے ہم نے بھر پایا ، سب سامنے لائے دیتے ہیں دامن میں ہے مشتِ خاکِ جگر، ساغر میں خونِ حسرتِ مےَ لو ہم نے دامن جھاڑ دیا ، لو جام اُلٹائے دیتے ہیں فیض​
  20. master007

    Poetry آج کے منتخب اشعار

    کِیا جب اِلتفات اُس نے ذرا سا ! پڑی ہم کو حصُولِ مُدّعا کی مجھے اے دل تِری جلدی نے مارا نہیں تقصِیر اُس دیر آشنا کی مومن خان مومن​
Back
Top