Ad Blocker Detection
Please turn off your ad blocker otherwise you won't be able to access Urdu Story World. Thanks!

Poetry آج کے منتخب اشعار

بہت پیاری شاعری
لا جواب
 
بہت اچھا سلسلہ شروع کیا گیا ہے ...شاید ہی کوئی ہوگا
جسے شاعری سے لگاؤ نہ ہو...
کبھی ان کا نام لینا
کبھی ان کی بات کرنا
میرا ذوق انکی چاہت
میرا شوق ان پر مرنا
کبھی چلے چلے تھمنا
اور تھم کے بیٹھ جانا
کبھی لڑ کھڑا کے گرنا
اور گر کے پھر سمبھلنا
کبھی رات رات رونا
کبھی دن چڑھے سسکنا
کبھی دریا دریا رہنا
کبھی بوند بوند کو ترسنا
راہِ عشق سے ہمیشہ کوئی واسطہ ھے اپنا
یہی زندگی ھے اپنی
یہی راستہ ھے اپنا

جب دل تو تمھارا اپنا ہو
پر باتیں ساری اس کی ہوں
جب خوشبو اسکی آتی ہو
اور سانسیں تمھاری اپنی ہوں
جب حد درجہ مصروف ہو تم
وہ یاد اچانک آئے تو
جب آنکھیں نیند سے بوجھل ہوں
تم اس کو پاس ہی پاؤ تو
پھر خود کو دھوکہ مت دینا
اور اس سے جا کر کہہ دینا
ہاں دل کو چاہت ھے تم سے
 
اب مُلاقات میں وہ گرمئی جذبات کہاں
اب تو رکھنے وہ محبّت کا بھرم آتے ہیں

ساغرصدیقی​

واہ کیا کہنے
 
بھائی جی بہت کمال کے شعر پوسٹ کیے ہیں
عمدہ اِنتخاب ہے آپکا
خوش رہیں

بہت شکریہ بھائی جی۔
آپ کے اسی حوصلہ افزائی سے اور اچھے سے اچھے شعر لکھنے کی تحریک ملتی ہے۔
 
یہ عشق نہیں آساں، اِتنا ہی سمجھ لیجے
اک آگ کا دریا ہے اور ڈوب کے جانا ہے

یہ حُسن وجمال اُن کا، یہ عشق وشباب اپنا
جینے کی تمنّا ہے، مرنے کا زمانہ ہے

جگرمُرادآبادی​
 
اور کوئی دَم کی ہے مہماں گزر جائے گی رات
ڈھلتے ڈھلتے آپ اپنی موت مرجائے گی رات

زندگی میں اور بھی کچھ زہر بھرجائے گی رات
اب اگر ٹھہری، رگ و پے میں اُترجائے گی رات


سُرُور بارہ بنکوی​
 
اپنی رُسوائی، تِرے نام کا چرچا دیکھوں
اِک ذراشعرکہوں اور میں کیا کیا دیکھوں

نیند آجائے تو کیا محفلیں برپا دیکھوں
آنکھ کھُل جائے تو تنہائی کا صحرا دیکھوں

پروین شاکر​
 
جو ہو سکے تو اِس ایثار پر نگاہ کرو
ہماری آس جہاں کو، تمھاری آس ہمیں
ڈبو چکا ہے اُمنگوں کو جس کا سنّاٹا
بلا رہا ہے اُسی بزم سے قیاس ہمیں

احمد ندیم قاسمی​
 

Create an account or login to comment

You must be a member in order to leave a comment

Create account

Create an account on our community. It's easy!

Log in

Already have an account? Log in here.

New posts
Back
Top Bottom
Chat