Ad Blocker Detection
Please turn off your ad blocker otherwise you won't be able to access Urdu Story World. Thanks!

دنیائے اردو کے نمبرون اسٹوری فورم پر خوش آمدید

اردو اسٹوری ورلڈ کے ممبر بنیں اور بہترین رومانوی اور شہوانی کہانیوں کا مزا لیں۔

Register Now

ابنِ انشا

ہم جنگل کے جوگی ہم کو ایک جگہ آرام کہاں
آج یہاں کل اور نگر میں صبح کہاں‌اور شام کہاں

ہم سے بھی پیت کی بات کرو کچھ، ہم سے بھی لوگو پیار کرو
تم تو پشیمان ہو بھی سکو گے ہم کو یہاں پہ دوام کہاں

سانجھ سمے کچھ تارے نکلے پل بھر چمکے ڈوب گئے
انبر ابنر ڈھونڈ رہا ہے اب انہیں ماہ تمام کہاں

دل پہ جو بیتے سہ لیتے ہیں اپنی زباں میں‌کہ لیتے ہیں
انشاء جی ہم لوگ کہاں اور میر کا رنگ کلام کہاں

اک بات کہیں گے انشاء جی تمھیں ریختہ کہتے عمر ہوئی
تم ایک جہاں کا علم پڑھے، کوئی میر سا شعر بھی کہا تم نے​
 
جب دہر کے غم سے اماں نہ ملی، ہم لوگوں نے عشق ایجاد کیا
کبھی شہر بتاں میں خراب پھرے، کبھی دشت جنوں آباد کیا

کبھی بستیاں بن، کبھی کوہ و دمن، رہا کتنے دنوں یہی جی کا چلن
جہاں‌حسن ملا وہاں بیٹھ رہے، جہان پیار ملا وہاں صاد کیا

شب ماہ میں جب بھی یہ درد اٹھا، کبھی بیت کہے(لکھی چاند نگر)
کبھی کوہ سے جا سر پھوڑ مرے، کبھی قیس کو جا استاد کیا

یہی عشق با لآخر روگ بنا، کہ ہے چاہ کے ساتھ بجوگ بنا
جسے بننا تھا عیش، وہ سوگ بنا، بڑا من کے نگر میں فساد کیا

اب قربت و صحبت یار کہاں، لب و عارض و زلف و کنار کہاں
اب اپنا بھی میر سا عالم ہے، ٹک دیکھ لیا جی شاد کیا​
 
لا جواب جناب کیا بات ہے مزہ آگیا
 
معلوم ہمیں سب قیس میاں کا قصہ بھی
سب ایک سے ہیں یہ رانجھا بھی اور انشا بھی
فرہاد بھی جو اک نہر سی کھود کے لایا ہے
سب مایا ہے
جب دیکھ لیا ہر شخص یہاں ہرجائ ہے
اس شہر سے دور اک کٹیا اپنی بسائ ہے
اور اس کٹیا کے ماتھے پر لکھوایا ہے
سب مایا ہے
سب چلتی پھرتی چھایا ہے
 
Khoob Insha g
 
اس گھر کی کھلی چھت پہ چمکتے ہوئے تارو
کہتے ہو کبھی جا کہ وہاں بات یہاں کی
ہم رات بہت روئے بہت آہ و بکا کی
دل درد سے بوجھل ہو تو پھر نیند کہاں کی
 
شاندار اور الگ اِنتخاب
بہترین
 
دل درد کي شدت سے خون گشتہ و سي پارہ
اس شہر میں پھرتا ہے اک وحشي و آوارہ
شاعر ہے کہ عاشق ہے جوگي ہے کہ بنجارہ

دروازہ کھلا رکھنا

سينے سے گھٹا اٹھے، آنکھوں سے جھڑي بر سے
پھاگن کا نہيں ہے بادل جو چار گھڑي بر سے
برکھا ہے یہ بھادوں کی، جو برسے تو بڑی برسے

دروازہ کھلا رکھنا

ہاں تھام محبت کي گر تھام سکے ڈوري
ساجن ہے ترا ساجن، اب تجھ سےتو کيا چوري
جس کي منادي ہے بستي ميں تري گوري

دروازہ کھلا رکھنا
Wah Dil ko chod lyene wale Ashar boht aala
 

Create an account or login to comment

You must be a member in order to leave a comment

Create account

Create an account on our community. It's easy!

Log in

Already have an account? Log in here.

New posts
Back
Top
Chat