Master Mind
Premium
Offline
You don't have permission to view attachments. Attachments are hidden.
نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ میں مقیم سابق روسی جاسوس لڑکی نے مردوں کو محبت کے جال میں پھنسا کر راز اگلوانے کی حیران کن کہانی دنیا کو سنا دی۔ ڈیلی سٹار کے مطابق ایلیا روزا نامی یہ لڑکی روسی سکیورٹی سروسز کی ایجنٹ تھی اور امریکہ و برطانیہ میں جاسوسی کرتی رہی ہے۔ اب وہ امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر بیورلے ہلز میں روسی خفیہ ایجنسی کے وہ طریقے سکھاتی ہے جن کے ذریعے اس جیسی روسی جاسوس لڑکیاں مغربی ممالک کے مردوں کو جنسی چنگل میں پھنساتی ہیں۔
ایلیا روزا نے بتایا ہے کہ برطانیہ اور امریکہ میں اس کے جیسے سینکڑوں روسی جاسوس پھیلے ہوئے ہیں، جن میں اکثریت لڑکیوں کی ہے۔ ہمیں مردوں کو اپنے حسن کے جال میں پھنسانے کی ایسی تربیت دی جاتی ہے کہ ہم کسی بھی مرد کو اپنی محبت میں گرفتار کر سکتی ہیں۔ روسی صدر ولادی میر پیوٹن نے پوری روسی قوم کا اعتماد جیتنے کے لیے بھی ایسے ہی نفسیاتی حربے استعمال کیے ہیں۔
Attachments
You don't have permission to view attachments. Attachments are hidden.