Ad Blocker Detection
Please turn off your ad blocker otherwise you won't be able to access Urdu Story World. Thanks!

دنیائے اردو کے نمبرون اسٹوری فورم پر خوش آمدید

اردو اسٹوری ورلڈ کے ممبر بنیں اور بہترین رومانوی اور شہوانی کہانیوں کا مزا لیں۔

Register Now

Moral Story سیکنڈل گرل

Joined
Dec 24, 2022
Messages
8,107
Reaction score
250,088
Location
pakistan
Gender
Male
Offline
سکینڈل گرل*

*بہت ہی درد ناک اور سبق آموز کہانی ہے کیسے ایک معصوم بچی جس نے کبھی گھر سے باہر قدم نہیں رکھا تھا کیسے وہ فیس بک کی اندھی محبت میں پھنس گئی اور پھر کیسے اس معصوم کا ایک درد ناک انجام ہوا😪..بہت دکھ بھری اور دلچسپ اور سبق آموز کہانی ہے.. لازمی پڑھیں..*

*قسط نمبر 1*

رات کو دو بجے اچانک سر میں شدید درد کے احساس سے میری آنکھ کھل گٸی
درد اتنا شدید تھا کہ سانس لینا دشوار ہو رہا تھا۔
مرتا کیا نہ کرتا کے مصداق اٹھ بیٹھا۔۔
کچھ دیر سانس بحال کرتا رہا پھر جیکٹ پہنی اور بیڈ روم سے باہر نکل آیا۔۔
جیسے ہی صحن میں قدم رکھا ہوا کے ایک ٹھنڈے جھونکے نے احساس دلایا کہ سردی ابھی باقی ہے۔۔۔
اکیلے ہونا جہاں ایک نعمت ہے وہی بہت زیادہ تکلیف دہ بات بھی ہے انسان جب بیمار ہوتا ہے تو کوٸی پوچھنے والا نہیں ہوتا۔۔۔
پوری رات بندہ بخار سے تپتا رہتا ہے کوٸی پرسان حال نہیں ہوتا یہی سوچتے ہوٸے میں صحن میں کھڑی اپنی کھٹارا مہران تک پہچ گیا۔۔۔
جس کے لٸے میں تو گرل فرینڈ والی فیلنگ رکھتا تھا لیکن وہ ہمیشہ مجھ سے لڑاکا بیوی جیسا برتاٶ کرتی تھی۔۔
موڈ ہوا تو سٹارت ہو گٸی نا موڈ ہوا تو جواب دے دیا۔۔۔
اب بھی میں نے ڈور کھولنے سے پہلے آیت الکرسی پڑھ کے پھونک مارا اور دروازہ کھول کے آہستہ سے سیٹ پہ آ بیٹھا
انداز ایسا تھا کہ گویا گاڑی کو نہیں بیوی کو جگانے
لگا ہوں
کلمہ پڑھ کے سٹارٹ کرنے کے لٸے چابی گھماٸی پہلے تو زرہ سا غصہ کرتے ہوٸے غراٸی پھر سٹارٹ ہو گٸی۔۔
بس پھر کیا تھا میں نے بھی فل ایکسی لیٹر دے دیا کہ اچھے سے گرم ہو جاٸے۔۔۔۔
دو منٹ ایسے ہی گاڑی کو تپانے کے بعد میں اترا اور گیٹ کھولا۔۔
جب میں گھر سے نکلا تو سر درد عروج پہ تھا
کوٸی اور وقت ہوتا تو میں رات کا یہ پہر بہت انجوٸے کرتا غلام علی کی کوٸی غرل سنتا۔۔۔
لیکن اِس وقت سر درد کر رہا تھا اس لٸے نصیبو لال سننا مجھے زیادہ بہتر لگا۔۔۔۔
نصیبو کے گانے بھلے جیسے بھی ہیں لیکن ان کا ایک فاٸدہ ہے انسان نصیبو کے گانے سنتے ہوٸے کچھ اورسوچ ہی نہیں سکتا۔۔۔
کیوں کے نصیبو کے گانوں میں شاعروں نے ایسی ایسی ساٸنس لڑاٸی ہوتی ہے کہ بندہ سن کے خود کو بھی نکا نکا شاعر سمجھنے لگتا ہے۔۔۔
ہسپتال کی ایمرجنسی میں ڈاکٹر نے میرا بی پی چیک کر کے مجھے ایک نرس کے حوالے کر دیا۔۔۔
جس نے بڑی قاتلہ مسکراہٹ کے ساتھ بتایا کہ آپ کو ٹیکا لگے گا۔۔۔
میں نے بھی اُسی کی طرح ڈبل قاتلانہ مسکراہٹ کے ساتھ جواب دیا
مجھے پتہ ہے ٹیکا ہی لگنا ہے ہور تسی کہڑا گولی مارنی لاٶ ٹیکا تسی
لیکن اس وقت چراغوں میں روشنی نہ رہی جب نرس نے کہا لیٹ جاٸیں
سر درد کا انکشن لگوا کے میں نے پارکنگ کا رخ کیا جہاں مہران میرا ویٹ کر رہی تھی۔۔۔۔
ہسپتال کے سروس روڈ سے جیسے ہی میں نے مین روڈ پہ گاڑی کو ٹرن کیا۔۔
ایک لڑکی نے ہاتھ کے اشارے سے لفٹ مانگی۔۔۔
پہلے تو سوچا رہنے دیتا ہوں۔۔
کیوں کہ اس وقت کسی لڑکی کو لفٹ دینا خطرے سے خالی نہیں تھا۔۔
دوسرا اب ایک اور دھندہ بڑے عروج پہ تھا کال گرل پروواٸڈر عورتیں رات کو کسی گاڑی والے سے لفٹ لے لیتی اور باتوں باتوں میں اسے بتاتی کہ ہماری جاننے والی بہت مجبور ہو کے جسم فروشی کا کام کر رہی ہے۔۔۔
اب جن کو ضرورت ہوتی وہ آگے سے دلچسپی لے لیتے اُن کی بات میں۔۔
اور وہ سمجھ جاتی کہ یہ ہمارا کسٹمر ہے جسے دلچسپی نہیں ہوتی وہ اگنور کر دیتا تو وہ چپ چاپ اپنے اگلے سٹاپ پہ اتر جاتی۔۔۔۔
خیر نا چاہتے ہوٸے بھی میں نے گاڑی اُس لڑکی کے پاس روک لی کیونکہ کے میں شک کی بنیاد پر کسی کی ہیلپ نہیں چھوڑ سکتا تھا۔
گاڑی رکتے ہی لڑکی نے بڑے مزہب انداز میں السلام علیکم کہا۔۔
اور میرے وعلیکم سلام کا انتظار کیٸے بنا اس نے بہت میٹھی آواز میں کہا سر آپ مجھے موتی محل اتار دیں گے۔۔۔
جی اتار تو دوں گا لیکن۔۔۔۔
لیکن کو چھوڑیں آپ اتار دینا بس اور اگر آپ چاہیں گے تو آپ کو اتارنے کا رینٹ بھی مل جاٸے گا ۔۔۔
اُس نے بے تکلفی سے فرنٹ ڈور کھول کے سیٹ پہ بیٹھتے ہوٸے معنی خیز لہجے میں کہا۔۔۔۔
مجھے سمجھ آ گٸی تھی کہ میں نے لفٹ غلط بندی کو دے دی ہے لیکن اب کیا ہو سکتا تھا اب تو وہ گاڑی میں بیٹھ چکی تھی۔۔۔
میں نے اس کی بات کا کوٸی جواب نہ دیا اور گاڑی گیٸر میں ڈال دی۔
شاید میری چپ میں چھپی ناگواری اُس نے بھی محسوس کر لی تھی
کچھ دیر بعد اس کی آواز نے سکوت کو توڑا سوری سر
مجھے آپ سے ایسے بات نہیں کرنی چاہیٸے تھی۔
میں نے جسٹ اٹس اوکے کا جواب دیا۔۔
تب تک موتی محل آ چکا تھا میں نے سٹاپ پہ گاڑی روکی۔۔۔
میرا خیال تھا کہ وہ خود ہی اپنا سٹاپ دیکھ کے اتر جاٸے گی لیکن دو منٹ گزرنے کے بعد بھی وہ ہنوز بیٹھی رہی۔۔
مجھے بہت شدید غصہ آ رہا تھا دل تو چاہا کہ اُسے ایک تھپڑ ماروں اور کہوں دفع ہو جاٶ۔۔
لیکن اپنی ماں کی نصیحت یاد آ گٸی کہ عورت کس بھی کردار کی ہو اُس کی عزت کرنا کیونکہ اُس کا کردار رب کا اور اس کا معاملہ ہے۔۔
تمہیں بس یہ ثابت کرنا ہے تم بھی عورت کے پیدا کردہ ہو
میں نے سٹاپ پہ لگی لاٸٹ کی روشنی میں اس کے چہرے کو پہلی بار دیکھا۔۔۔باٸیس تیٸیس سال کی خوبصورت نقوش والی لڑکی تھی لیکن لگتا تھا کہ وقت نے بہت ظلم کیا ہے اُس پہ
اُسے گم سم پا کے میں نے آرام سے کہا میم آپ کا سٹاپ آ گیا ہے
ایک دم سے وہ چونک گٸی جیسے کسی خواب سے باہر آٸی ہو۔
جی بہت شکریہ آپ کا سر
اس نے کپکپاتی آواز میں کہتے ہوٸے دروازہ کھولنے کی کوشش کی۔۔۔
اُس کا پورا جسم کانپ رہا تھا۔
سردی تو تھی لیکن گاڑی میں اتنی سردی نہیں تھی کہ انسان سردی سے کانپنے لگتا۔۔۔
ایسے پیشے کی عورتیں بہت تیز طرار اور بہت بولڈ ہوتی ہیں لیکن اُس لڑکی نے جو دو تین جواب دیٸے تھے بہت مہزب انداز میں دیٸے تھے۔
آپ ٹھیک تو ہیں میم آپ کو اگر ٹھنڈ لگ رہی ہے تو
ایسا کریں آپ میری جیکٹ لے لیں۔۔۔
میں نے از راہ ہمدرری کہا
اس نے ایک نظر میری طرف دیکھا جیسے سوچ رہی ہو کہ کچھ کہے یا نہ کہے۔
میں نے دوبارہ نرمی سےکہا اگر آپ کو ٹھنڈ لگ رہی ہے تو جیکٹ لے لیں
اب کی بار اُس کی آنکھوں میں نمی تھی اور اس کے اگلے الفاظ نے میرے ہوش اڑا دیٸے۔۔۔
اُس نے بھیگی اور کانپتی آواز میں کہا۔۔
کیا آپ مجھے کچھ کھانے کے لٸے خرید کے دے سکتے ہیں میں نے تین دن سے پانی کے سوا نہ کچھ کھایا ہے نہ پیا۔۔۔
ایک پل کو تو میری سوچنے سمجھنے کی صلاحیت ہی ختم ہو گٸی۔۔
تین دن سے کھانا نہ کھانے کا مطلب تھا 72 گھنٹے بھوکا رہنا۔۔۔
اف خدایا اب مجھے سمجھ آٸی کہ اس کا جسم اور آواز کیوں کپکپا رہی تھی۔
جب انسان حد سے زیادہ بھوک برداشت کرتا ہے یاچوبیس گھنٹے تک کچھ نہیں کھاتا تو یہ نوبت آتی ہے۔۔
اس کا جسم بھوک کی شدت سے کپکپانے لگتا ہے۔۔
میں نے موباٸل میں ٹاٸم دیکھا ساڑھے چار بج رہے تھے
اس کا کردار جو بھی تھا اس وقت اُس کی مدد کرنا اِس چیز سے زیادہ اہم تھا۔۔
ہو سکتا تھا کہ لوگ اُسے میرے ساتھ دیکھ کہ یہ بھی سمجھتے کہ میں اُس کے ساتھ رات گزار کے اب ڈراپ کرنے جا رہا ہوں یا ناشتہ کروا رہا ہوں۔۔۔۔
لیکن مجھے اِس وقت اِن باتوں کی پرواہ نہیں تھی اِس وقت عزت سے زیادہ انسانیت نبھانا ضروری تھا۔۔۔
میں نے اُس کی بات کا جواب دیٸے بنا گاڑی سٹارٹ کی اور سہراب گوٹھ کی طرف موڑ دی کیونکہ اِس وقت وہاں ہی ناشتہ مل سکتا تھا۔۔۔۔
جاری ہے۔
 

سکینڈل گرل*

*قسط نمبر 2*

سہراب گوٹھ میں پٹھانوں کے ایک ہوٹل پہ پراٹھے اور آملیٹ بہت مزے کا ملتا تھا..
اور اُن کی چاٸے بھی بہت اچھی تھی اس لٸے میں نے اُسی پہ گاڑی روکی۔۔۔
وہ اترنے لگی تو میں نے منع کر دیا۔
آپ گاڑی میں ہی بیٹھیں میں ناشتہ لے کے آتا ہوں
اور پلیز برا نا مناٸیے گا یہ دوپٹہ جو آپ نے گلے میں ڈالا ہوا ہے اس کو سر پہ اوڑھ لیں۔۔۔
میرے ایسا کہنے پہ اس نے مجھے ممنون نظروں سے دیکھا جنہیں میں نظر انداز کرتا ہوا ناشتے لینے چلا گیا۔۔
کیوں کہ میں یہ سب خالص اللہ کی رضا کے لٸے کر رہا تھا میں نہیں چاہتا تھا کہ میرے دل میں غرور آٸے یا اس کی نظروں میں اپنے لٸے شکرگزاری دیکھوں۔۔۔
میں نے دو پراٹھے دو آملیٹ اور تین کپ چاٸے آرڈر کی میں خود بھی رات دو بجے سے جاگ رہا تھا۔۔
جس کی وجہ سے مجھے بھی بھوک لگ رہی تھی میں پیسے دے کے گاڑی میں آ گیا۔۔
کیونکہ گاڑی تھوڑی ہوٹل سے دور کھڑی تھی ابھی ہلکا یلکا اندھیرا تھا۔۔۔
اور کراچی کے حالات اتنے اچھے نہیں ہیں کہ اتنی صبح کسی عورت کو اکیلے گاڑی میں چھوڑا جاٸے خاص طور پہ سہراب گوٹھ جیسی جگہ پہ تو بلکل نہیں۔۔۔
گاڑی میں بیٹھتے ہی میں نے کہا آپ پچھلی سیٹ پہ چلی جاٸیں اور آرام سے ناشتہ کر لیں۔۔۔
اُس نے جی اچھا کہا اور گاڑی کا دروازہ کھولنے کی کوشش کی جو کہ ہمیشہ کی طرح نہیں کھلا۔۔۔
کیونکہ دروازے میں لگا کیچر اندر سے ٹوٹا ہوا تھا جس کی وجہ سے وہ عام بندے کے لٸے کھولنا مشکل تھا۔۔۔
مجبوراً مجھے اتر کے اس کے لٸے دروانہ کھولنا پڑا
اِتنی دیر میں ناشتہ آ گیا۔۔۔
میں نے ناشتہ کرتے ہوں اسے بلکل نظر انداز کر دیا ۔
وجہ یہ تھی کہ وہ آرام سے ناشتہ کر لے بھوکی تھی کسی شرم میں نہ رہے۔۔۔۔
میں خود بھی ناشتہ کرنے لگا۔۔۔
کچھ ہی دیر بعد مجھے اس کی آواز آٸی
سر پانی چاہیٸے
او سوری مجھے خیال نہیں رہا میں نے یہ کہتے ہوٸے چاٸے کا کپ ڈیش بورڈ پہ رکھا۔۔۔
اور پانی لینے جانے لگا تو اس نے روکا سر آپ ناشتہ کر لیں پھر لے آٸیٸے گا
میں اُس کی بات کو نظر انداز کر کے باہر چلا گیا مجھے یاد ہی نہیں تھا جب انسان کچھ گھنٹوں کے بعد کھانا کھاتا ہے تو اسے پانی کی ضرورت ہوتی ہے۔۔۔
اُس نے تو تین دن سے کچھ نہیں کھایا تھا میں نے منرل واٹر کی بوتل لی اور جلدی سے واپس آ گیا۔۔۔۔
یہ لیں پانی میم پانی کی بوتل اُس کی طرف بڑھاتے ہوٸے میری نظر اتفافیہ طور پہ اس کی گردن پہ پڑ گٸی
جہاں ریڈ ریڈ نشان نظر آ رہے تھے ایسا لگ رہا تھا کسی نے تشد کیا ہو۔۔۔۔
اُس نے پانی کی بوتل پکڑتے ہوٸے جزاك اللهُ‎ کہا جو کہ مجھے کافی عجیب لگا۔۔
ناشتےسے فارغ ہو کے میں نے اُس سے پوچھا کہ میم اب آپ کو کہاں اتاروں۔۔
سر جہاں آپ کا دل کرے آپ اتار دیں میرا کوٸی گھر نہیں
اُس کی آواز میں پھتاوا تھا۔۔
مجھے حیرانی ہوٸی کہ جسم فروش ہی سہی مگر یہ کیسا جواب ہے گھر تو ہو گا بھلے رینٹ کا ہی سہی یا کہیں تو رہتی ہو گی۔۔۔
شاید اس نے میری آنکھوں میں یہ سوال پڑھ لیا تھا
سر میں رہتی تھی ایک گھر میں کسی کے پاس لیکن اب مجھے وہاں نہیں جانا میرا ضمیر گورا نہیں کر رہا۔۔
اُس کی ضمیر گوارا نہ کرنے والی بات پہ میرا دل چاہا زور سے قہقہہ لگاٶں اور اسے کہوں کہ محترمہ آپ کس ضمیر کی بات کر رہی ہیں۔۔۔
جسم فروشی کرتے وقت ضمیر کدھر جاتا ہے لیکن مجھے یہ باتیں کرنے کا حق نہیں تھا۔۔۔
اب مجھے بھی الجھن ہو رہی تھی کہ اس سے کیسے پیچھا چھڑواٶں۔۔۔
سر آپ پریشان نہ ہوں میں یہی اتر جاتی ہوں اور سر میں خاندانی جسم فروش نہیں ہوں بس ایک غلطی کی وجہ سے پھنس گٸی ہوں۔۔۔
میرا ضمیر ہر روز مجھ پہ لعنت بھیجتا ہے لیکن مجبور ہوں کیا کروں کوٸی راہ نظر نہیں آتی۔۔۔
میں نے مڑ کے دیکھا تو اس کی آنکھیں بھیگی ہوٸی تھیں
مجھے ایسا لگا جیسے اُس نے میری سوچ پڑھ لی ہے اب مجھے شرمندگی ہونے لگی کہ کسی کے دل کا حال اللہ ہی جانتا ہے مجھے کیا حق ہے ایسا فتوی دوں۔۔
کیا پتہ وہ واقعی مجبور ہو
اسی اثنإ میں اس نے گاڑی کا دروازہ دروازہ کھولا اور اتر گٸی۔۔۔
اب میں نے اُسے غور سے دیکھا تھا وہ واقعی کسی اچھے خاندان سے تھی پتہ نہیں کس وجہ سے یہ گندہ کام کرنے پہ مجبور تھی۔۔
وہ گھوم کے میری ساٸیڈ پہ آٸی اور میری آنکھوں میں دیکھتے ہوٸے بولی
سر آپ نے آج بہت بڑا احسان کیا ہے مجھ پہ بھوکے کو کھانا کھلانا اللہ کو بہت پسند ہے میرے پاس جسم کے علاوہ کچھ بھی نہیں ہے دینے کے لٸے۔۔۔
مجھے پتہ ہے وہ آپ لیں گے نہیں میں گناہگار ہوں لیکن آپ کے اس عمل کا اجر اللہ آپ کو ضرور دے گا
الله حافظ سر
ایک پیشہ ور جسم فروش عورت سے اس قسم کی گفتگو کی مجھے توقع نہیں تھی۔۔۔
پیشہ ور عورتیں تو مدد بھی اپنا حق سمجھ کے وصول کرتی ہیں۔۔۔
جب میں خیالوں سے باہر آیا تو تو وہ کافی دور جاتی دکھاٸی دی۔۔
میرے دل میں اچانک روشنی پھیلی کہ یار اس کی مدد کرنی چایٸے آگے اِس کی مرضی۔۔۔۔۔
میں نے گاڑی سٹارٹ کی اور بیک کر کے جس طرف وہ جا رہی تھی ادھر موڑ دی ایک منٹ سے بھی پہلے میں اس کے برابر پہنچ گیا۔۔۔
گاڑی روک کے میں نے ہاتھ کے اشارے سے اسے بیٹھنے کے لٸے کہا۔۔
اس نے ایک نظر میرے چہرے کو غور سے دیکھا دوسرے ہی لمحے اس کے چہرے پہ بلا کا سکون تھا۔۔۔
اس نے فرنٹ دوڑ کھولا اور میرے برابر آ کے بیٹھ گٸی۔۔۔
گاڑی گیٸر میں ڈالتے ہوٸے نجانے مجھے اپنے اندر کیوں سکون محسوس ہو رہا تھا۔۔۔۔
گاڑی چلتے ہی اس نے آنکھیں موند لی اور سر سیٹ سے ٹکا لیا میں نے ایک نظر غیر ارادی طور پہ اس کے چہرے کو دیکھا جہاں اب سکون ہی سکون تھا۔
میں اب سوچ میں پڑ گیا کہ اس کی مدد کا ارادہ تو کر لیا ہے لیکن اس کی مدد کروں کیسے...
اگر میری واٸف میرے پاس ہوتی یا بچے ہوتے تو اس کو اپنے گھر میں رکھ لیتا لیکن میں اکیلا رہتا تھا۔۔۔
اس لٸے ایسا رسک لینا بہت خطرناک تھا۔۔
پہلے سوچا ماموں سے بات کرتا ہوں
لیکن پھر خود ہی اپنی بات کی نفی کر دی۔۔۔
کیونکہ کہ ماموں نے کہنا تھا پیسے دے دو کچھ اور چلتا کرو۔
لیکن مجھے پتہ تھا اس مسٸلے کا حل پیسا نہیں تھا
میں اسے پیسے دے دیتا جتنے بھی لیکن وہ ان پیسوں سے خود کو اس گندگی سے نکال نہیں سکتی تھی
میں نے ایک مال کی پارکنگ میں گاڑی پارک کی
اور اتر کے باہر آ گیا
وہ شاید سو گٸی تھی میں نے بھی یہی مناسب سمجھا کے کچھ دیر سو لے۔
میں نے اپنے ہیڈ کو کال کی کہ سر آج میں آفس نہیں آ سکوں گا۔۔۔
کچھ زاتی کام آ گیا ہے اچانک۔۔
دوسری کال اپنے آفس میں کولیگ کو کی کہ آج پی اے کو کہ دو میں کوٸی میٹنگ اٹینڈ نہیں کر سکوں گا کسی کلاٸنٹ کو ٹاٸم نہ دے۔۔۔۔
کال سے فری ہوا تو آ جا کہ پھر سوٸی وہیں اٹک گٸی کہ اسے رکھوں کہاں۔۔۔
پہلے سوچا دوستوں سے بات کرتا ہوں
میرے دو دوست شادی شدہ تھے ایک کی بیوی بہت شکی مزاج تھی دوسرا ویسے کافی رنگین میزاج تھا سو اُن والا بھی پلان خود ہی کینسل کر دیا۔۔۔
پھر سوچا کہ کوٸی مکان رینٹ پہ لے دیتا ہوں
کافی جاننے والوں کو کال کی مگر سب نے پہلے پوچھ کیا کرنا ہے رینٹ پہ اپنا مکان کدھر ہے ہمارا گھر ہے نا آ جاٶ رینٹ پہ لینے کی کیا ضرورت ہے۔
آخر تنگ آ کے دو تین پراپرٹی والوں سے بات کی لیکن وہ مکان بہت بڑے ہیوی رینٹ والے تھے۔۔۔
اسی سوچو و بیچار میں پتہ ہی نہیں چلا کہ ہمیں یہاں رکے دو گھنٹوں سے زیادہ کا وقت ہو گیا ہے۔۔۔
پارکنگ میں جو چوکیدار تھا اس نے آ کے پوچھا کہ سر کوٸی مسلہ ہے تو بتاٸیں آپ کافی دیر سے کھڑے ہیں
میں نے بتایا کہ میڈم کی طبیعت نہیں سہی اس لٸے رک گیا تھا پھر وہ سو گٸی سوچا کچھ دیر سو لیں تو جاتے ہیں۔
گارڈ کے جانے کے بعد اچانک مجھے اپنے آفس کا گارڈ یاد آ گیا جس کا گھر ایک کچی آبادی میں تھا۔۔۔
اور مجھے اس نے ایک بار کہا تھا کہ سر اب گھر کا اوپر والا حصہ خالی ہو گیا ہے اس لٸے خرچہ پورا نہیں ہوتا دعا کریں شاہ جی کوٸی کرایہ دار مل جاٸے۔۔۔
میں نے فورراً آفس کال کر کے کال آپریٹر کو گارڈ سے بات کروانے کا بولا
کچھ ہی دیر بعد مجھے اس کی آواز سناٸی
السلام علیکم صاحب جی
وعلیکم سلام خادم حسین کی حال اے تیرا
بس ساٸیں مولا کا کرم ہے
خادم حسین تیرا مقام رینٹ پہ چڑھ گیا ہے
نہیں ساٸیں بہت پریشان ہوں اگر وہ چڑھ جاٸے تو بچوں کی فیس کا مسلہ حل ہو جاٸے۔۔۔۔
او کے وہ مکان رینٹ پہ مجھے چاہیٸے میری کزن ہیں ان کا گھر والوں کے ساتھ کوٸی مسٸلہ چل رہا ہے وہ رہیں گی
کرایہ میں دوں گا اور ساری رسپونسبلٹی میری ہے
اور یہ بات آفس میں پتہ نہ چلے کسی کو۔۔۔
ساٸیں باقی سب تو ٹھیک ہے لیکن میں آپ سے کرایہ لیتا اچھا نہیں لگتا۔۔۔۔
مجھے پتہ تھا کہ وہ مجھ سے کرایہ نہیں لے گا
میں نے یہ بتا کے غلطی کی تھی کہ کرایہ میں دوں گا
اس لٸے فوراً بات بدلی کہ کرایہ وہ لڑکی دے گی
میں صرف اُسے گھر لے کے دوں گا۔۔۔
جس پہ وہ راضی ہو گیا۔
ٹھیک ہے صاحب جی اگر ایسا ہے تو آپ چلے جاٸیں میں گھر کال کر دیتا ہوں
ٹھیک ہے خادم حسین الله حافظ
میں نے رب کا شکر ادا کیا کہ یہ مسلہ بھی حل ہو گیا
میں نے گاڑی میں آ کے دیکھا تو وہ ابھی تک سو رہی تھی میں نے گاڑی سٹارٹ کی اور پارکنگ سے باہر روڈ پہ لے آیا
موباٸل میں وقت دیکھا تو دس بج رہے تھے
ہم اس وقت پیرا ڈاٸز بیکری کے سامنے سے گزر رہے تھے اچانک ایک خیال میرے زہن میں آیا۔۔۔۔۔
میں نے کچھ فاصلے پر واقع فیصل بنک کی طرف گاڑی ٹرن کر لی۔۔۔
پارکنگ میں گاڑی پارک کی اور اے ٹی ایم میں داخل ہو گیا اور کارڈ انٹر کر کے بیس ہزار کا فگر ڈال دیا۔
جب میں واپس گاڑی میں آیا تو وہ جاگ چکی تھی۔
میرے گاڑی میں بیٹھتے ہی اس نے السلام علیکم سر کہا
وعلیکم سلام
کسی طیبعت ہے اب آپ کی
میں نے بنا اس کی طرف دیکھے پوچھا
فیلنگ بیٹر سر
گڈ
اب آپ مجھے سر نہیں کہیں گی میرا نام لے کے بلا سکتی ہیں میرا نام مصطفی ہے۔۔
اور آپ مجھے اپنا نام بھی بتا دیں۔۔۔
میرا نام سدرہ افتخار ہے سر۔۔۔
سدرہ بات یہ ہے کہ میں کچھ زیادہ نہیں کر سکوں گا آپ کے لٸے لیکن اس دلدل سے نکلنے میں جتنی مدد آپ کی کر سکا کروں گا لیکن شرط یہ ہے کہ آپ اس کام سے ہیمشہ کے لٸے توبہ کر لیں۔۔۔
ان شاء اللہ سر میں خلوص دل سے توبہ کر رہی ہوں
اور سر اس ساری کوشش کا اجر آپ کو *****کی زات دے گی۔۔
ویری گڈ بچے *****تمہیں استقامت عطا کرے آمین
آمین سر
اب مجھے واضع نظر آیا کہ اس کی آنکھیں بھیگی ہوٸی ہیں۔۔۔
میں نے آپ کے لٸے گھر کا ارینج کر دیا ہے جب تک میں نا کہوں آپ اس گھر سے باہر نہیں جاٸیں گی۔۔
سر مجھے اکیلے رہنا ہوگا مجھے بہت ڈر لگتا ہے
سدرہ نے اپنا خدشہ ظاہر کیا
اب میں نے سوچا کہ شکر ہے کوٸی اور گھر ملا ہی نہیں کیونکہ یہ بات اکیلے رہنے والی تو میں نے سوچی ہی نہیں تھی
خادم حسین والا گھر سدرہ کے لیٸے پرفیکٹ تھا۔۔
نہیں تمہیں ایک فیملی ہے ان کے ساتھ رہنا ہے اوپر والا حصہ لیا ہے رینٹ پہ لیکن وہ پورا خیال رکھیں تمہارا۔
میں تمہیں اپنے ساتھ نہیں رکھ سکتا اس لٸے کہ میں اکیلا رہتا ہوں
ٹھیک ہے سر آپ نے جو بھی کیا ہے مجھے پتہ ہے اچھا ہی ہو گا۔
میں نے گاڑی سٹارٹ کی اور پارگنگ سے مین روڈ پہ لے آیا مجھے یاد ہے ایک بار اپنی کزن کے ساتھ ایک مال میں گیا تھا لیڈیز ڈریس کی بہت اچھی اور وسیع رینج تھی وہاں
میں چاہتا تھا کے فلحال اسے تین چار ریڈی مڈ سوٹ لے کے دے دوں ۔۔۔
مال کی پارکنگ میں گاڑی روکی اور دوسری طرف سے آ کے دروازہ کھولا ۔
سدرہ باہر آ جاٶ
اس کے باہر آتے ہی میں نے دروازہ بند کر کے گاڑی لاک کی اور اسے ساتھ لے کے مال میں داخل ہو گیا۔۔۔
ایک بڑی شاپ میں بہت اچھے ڈریس نظر آ رہے تھے
ہم بھی ادھر ہی داخل ہو گٸے۔۔۔۔
سدرہ تین چار سوٹ لے لو اپنے لٸے سیزن کے حساب سے
سر رہنے دیں نا ایک پہنا ہے ایک اور لے لیتی ہوں
سدرہ نے شکرگزار لہجے میں کہا
نہیں چار سوٹ لے لو اور پلیز بحث نہیں اب جو ضرورت کی چیزیں ہیں لے لو
ٹھیک ہے سر
وہاں سے سوٹ لے کے ہم ایک اور شاپ پہ گٸے جہاں سے ٹاول سوکس اور سویٹر وغیرہ لٸے
اس کے بعد شیمپو برش ٹوتھ پیس ای ٹی سی سب لیا
جب خریداری سے فری ہوٸے تو میں نے پوچھا سدرہ کچھ رہ گیا ہے تو لے لو مجھے نہیں پتہ نا کسی لڑکی کے لٸے میں نے کبھی کچھ خریدا ہے۔۔۔
سر ایک چیز اور لینی ہے
ہاں تو لے لو نا
لیکن سر میں نے کافی دیکھا ادھر اُدھر مجھے نظر نہیں آٸی۔۔
کیا چیز؟
میں نے ایک نظر اس کے چہرے کو دیکھا جو کہ مجھے ہی دیکھ رہی تھی

________( جاری ہے )_________
 

Create an account or login to comment

You must be a member in order to leave a comment

Create account

Create an account on our community. It's easy!

Log in

Already have an account? Log in here.

New posts
Back
Top