قابلِ احترام، عزت مآب، شہلا صاحبہ، سدا خوش و خرم اور شاد و آباد رہیں۔
یہ آپ نے ہم جملہ اراکینِ فورم کی معلومات میں نہایت قیمتی و بیش بہاء اضافہ فرمایا ہے کہ آپ ایک سماجی خدمات مہیا کرنے والے ادارے کو اپنی خدمات پیش کر چکی ہیں اور کئی ہراسگی کے معاملات (جو کہ خواتین کے ساتھ رونماء ہوئے) آپ کے علم میں ہیں۔ میری آپ سے بلخصوص اور دیگر تمام اراکینِ فورم سے یہ دست بستہ گزارش ہے کہ آپ ہم تمام کم علم اور ان تمام معاملات کی نزاکت سے نابلد افراد کو اس نازک اور حساس مسئلہ آگاہی فراہم کریں۔ میری منتظم اعلیٰ، نگرانِ اعلیٰ اور ان کے جملہ رفقائےِ کار سے درخواست ہے کہ اس مسئلے کی سنجیدگی کو ملحوظِ خاطر رکھتے ہوئے ایک نیا سلسلہ شروع کیا جائے تاکہ ہم اپنے اس عظیم الشان فورم کی حد تک معاشرے میں کچھ بہتری لا سکیں۔
آپ سب کے تعاون کا خواستگار۔
غفزالی