Welcome!

اردو دنیا کے بیسٹ اردو سیکس اسٹوری فورم پر خوش آمدید اردو ورلڈ کے ممبر بنیں اور بہترین اردو سیکس کہانیوں کا مزا لیں

Register Now

Announcement

Collapse
No announcement yet.

چوڑیاں بیچنے والی

Collapse
X
 
  • Filter
  • Time
  • Show
Clear All
new posts

  • Classic Story چوڑیاں بیچنے والی



    زندگی میں کچھ واقعات کبھی بھلائے نہیں جا سکتے ۔ ایسا ہی ایک واقعہ میری زندگی میں بھی پیش آیا تھا ۔میں اکثر رات کو گھر سے باہر واک کرنے جاتا تھا ۔۔اور گھنٹوں گلیوں میں یا روڈ پر واک کرتا تھا ۔ لیکن ایک بار میرے ساتھ ایک ایسا خوفناک واقعہ پیش آیا کہ ۔اس کے بعد میں نے دوبارہ رات کو واک کرنا چھوڑ دیا تھا ۔ اس رات سے پہلے مجھے کبھی جن بھوت چڑیل وغیرہ پر یقین نہیں تھا۔



    لیکن اس رات کے بعد میرا یہ خیال بری طرح سے بدل گیا ۔ ابھی رات کے آٹھ بج رہے تھے ۔ وہ سردیوں کی راتیں تھیں۔ اس لئے اندھیرا جلدی ہو جاتا تھا اور لوگ جلدی سو جاتے تھے ۔ اس لئے رات کے آٹھ بجے سے ہی ہمارے محلے کی گلیاں خالی ہونا شروع ہو گئیں۔ اور لوگ اپنے اپنے گھروں میں جانے لگے ۔میں حسب معمول واک کے بہانے چلتا ہوا اس گلی سے اس گلی کی طرف جا رہا تھا ۔

    میں رات کو تقریبا ایک گھنٹہ
    روزانہ واک کرتا تھا۔ اور یونہی بے مقصد گلیوں میں ٹہلتا تھا ۔ اس رات بھی معمول کے مطابق میں گھر سے نکل کر گلیوں میں واک کر رہا تھا ۔ گلی میں چند ہی لوگ تھے ۔ میں ان سب کو نظر انداز کرتا ہوا اپنی ہی دھن میں چلتا جا رہا تھا ۔چلتے چلتے میں ایک اور گلی میں آ گیا ۔دوسری گلی میں داخل ہوتے ہی مجھے ایسا لگا جیسے کسی نے مجھے آواز دی ۔ میں نے رک کر پیچھے دیکھا مجھے اندھیرے میں کچھ نظر نہیں آیا اور میں پھر سے چلنے لگا ۔۔



    میں نے سوچا شاید یہ میرا وہم ہو ۔ اس وقت وہ گلی بالکل خالی تھی لیکن مجھے ایسا لگنے لگا جیسے وہاں کوئی اور بھی ہے ۔ میں صرف چار قدم آگے آیا تھا جب کسی لڑکی نے میرا نام لے کر مجھے پکارا تھا ۔ اس بار میرے کانوں کو کوئی دھوکہ نہیں ہوا تھا ۔ کوئی لڑکی سچ میں مجھے آواز دے رہی تھی ۔ میں نے تیزی سے پیچھے دیکھا تو میری آنکھیں حیرت سے پھیل گئیں ۔کیوں کہ میرے سامنے ایک بہت ہی خوبصورت لڑکی کھڑی تھی ۔جس نے ہاتھوں میں چوڑیوں کا ایک ٹوکرا پکڑا ہوا تھا ۔
    ​ تھی۔ لیکن میں اس لئے حیران تھا کہ اس نے مجھے کیوں آواز دی ۔ اس لڑکی نے مسکراتے ہوئے میری طرف دیکھ کر کہا ۔ اتنی تیزی سے کہاں جا رہے ہو صاحب زرا دو گھڑی ہماری بات بھی سن لو ۔ ایک تو میں اس لڑکی کو اتنی رات کو وہاں دیکھ کر حیران تھا ۔آخر کوئی چوڑیاں بیچنے والی اتنی رات کو گلی میں کیا کر رہی تھی دوسرا اس لڑکی کی بات سن کر مزید حیران ہو گیا ۔



    میں نے اس لڑکی کا جائزہ لیتے ہوئے پوچھا ۔۔۔۔جی آپ کون اور آپ کو مجھ سے کیا کام ۔ وہ لڑکی بنا کسی وجہ کے مسکرا رہی تھی۔ پہلا خیال تو مجھے یہی آیا شاید وہ کوئی جسم بیچنے والی لڑکی ہو ۔ اس لڑکی نے میری بات کے جواب میں کہا ۔ صاحب میں بہت خوبصورت چوڑیاں بیچ رہی ہوں ۔ اپنی بیوی کے لئے چوڑیاں لے لو ۔ یہ کہہ کر اس لڑکی نے دو چار چوڑیاں میری طرف بڑھائیں ۔۔۔ میں نے معذرت کرتے ہوئے کہا


    نہیں ہوئی ۔ وہ بولی ۔۔۔ کوئی بات نہیں صاحب کبھی تو شادی ہو جائے گی آپ کی ۔ لے لو چوڑیاں جب شادی ہوگی تو بیوی کو پہنا دینا یہ ۔میں اس لڑکی کے یوں ضد کرنے پر حیران رہ گیا پھر میں نے کچھ سنجیدگی سے کہا ۔ جی نہیں میں نہیں لے سکتا آپ کوئی اور گاہک دیکھ لیں ۔ لیکن اس لڑکی پر میری کسی بات کا اثر نہیں ہوا اور وہ ڈھٹائی سے وہیں کھڑی رہی ۔۔۔ پھر اس نے کہا ۔ کوئی بات نہیں صاحب پیسے نہیں ہیں تو ۔۔۔



    میں مفت میں دے رہی ہوں ۔ اس بار میں نے کچھ برہمی سے کہا ۔ جب میں نے کہہ دیا مجھے ضرورت نہیں ہے تو آپ کیوں ضد کر رہی ہیں ۔ اس کو جواب دے کر میں جانے لگا لیکن اس نے میرا ہاتھ پکڑ لیا ۔ میں یوں اس کی ہمت پر حیران رہ گیا ۔ پھر میں نے غصے سے اپنا ہاتھ چھڑایا اور کہا ۔ یہ کیا بدتمیزی ہے ۔۔۔ ہاتھ کیوں پکڑا میرا ‘ پھر اس نے اپنا دوپٹہ اتار دیا اب اس کا جسم نظر آ رہا تھا ۔ وہ مسکراتے ہوئے بولی ۔ صاحب ایک رات ہمارے ساتھ بھی گزارو ۔


    بہت خوش کریں گے تمہیں ۔ یہیں پاس ہی میرا گھر ہے ۔میں نے سپاٹ لہجے میں کہا ۔ جی نہیں بہت شکریہ آپ کا ۔ میں ایسا انسان نہیں ہوں میں اس کا جواب دے ہی رہا تھا کہ اچانک میری نظر ایک ایسی چیز پر پڑی جس سے میرے سر پر آسمان گر گیا میں نے۔ اس لڑکی کے پاوں دیکھے جو الٹے تھے ۔ اس کا مطلب وہ لڑکی کوئی انسان نہیں ایک چڑیل تھی ۔ میں نے وہاں سے چلے جانے میں ہی بہتری جانی ۔میں تیزی تیزی سے آیت الکرسی اور کلمہ پڑھنے لگا ۔


    پھر دیکھتے ہی دیکھتے اس لڑکی کی شکل تبدیل ہونے لگی ۔ وہ ایک لمبے دانتوں والی بدصورت چڑیل تھی ۔ اس نے مجھ سے کہا ۔ یہ تم جو بھی پڑھ رہے ہو اس کو پڑھنا بند کرو ۔نہیں تو برباد کر دوں گی تمہیں ‘ میں نے اس کی بات نہیں سنی اور آیت الکرسی پڑھتا رہا ۔ پھر میں نے وہاں اس گلی سے بھاگنا شروع کیا ۔اور وہ چڑیل تیزی تیزی سے میرے پیچھے پیچھے بھاگنے لگی ۔ اس کے منہ سے خون ٹپک رہا تھا اور وہ بہت خوفناک لگ رہی تھی ۔



    میں اس قسم کی خوفناک لڑکی پہلی بار دیکھ رہا تھا ۔ رات کا وقت اور اکیلی گلی ہے اوپر سے چڑیل حملہ کرے تو انسان کی کیا حالت ہو جاتی ہے آپ اچھے سے سمجھ سکتے ہیں ۔ میں بھاگتا ہوا دوسری گلی میں داخل ہوا وہ چڑیل بھی میرے پیچھے پیچھے دوسری گلی میں آ گئی ۔مجھے لگا آج میرا زندہ بچنا نا ممکن ہے ۔بس میں مسلسل درود پاک اور آیت الکرسی پڑھتا جا رہا تھا ۔ میں تیزی سے بھاگتے ہوئے اپنے گھر میں داخل ہو گیا اور جلدی جلدی دروازہ بند کر دیا ۔
    ​ وہیں دروازے کے پاس بیٹھ گیا ۔ اور ایک گلاس پانی پیا ۔اس رات کے بعد مجھے وہ چڑیل دوبارہ نظر نہیں آئی اور نہ ہی میں کبھی دوبارہ اکیلے دیر رات کو باہر جانے کی ہمت کر سکا ۔



  • #2
    چڑیل شکار میں ناکام ہو گئی

    Comment


    • #3
      Short story si

      Comment


      • #4
        Is form te hor horror stories hi

        Comment


        • #5
          سچ کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ کے پاک کلام میں بہت طاقت ہے

          Comment


          • #6
            Originally posted by Sexy_dick_lhr View Post
            سچ کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ کے پاک کلام میں بہت طاقت ہے
            Bilkul

            Comment


            • #7
              Achi kahani hai.

              Comment


              • #8
                Boht zabardast kahani or yaqeenan Allah Pak ka kalam her aafat sye bachata ha

                Comment

                Users currently viewing this topic; (0 members and 0 guests)

                Working...
                X