Welcome!

اردو دنیا کے بیسٹ اردو سیکس اسٹوری فورم پر خوش آمدید اردو ورلڈ کے ممبر بنیں اور بہترین اردو سیکس کہانیوں کا مزا لیں

Register Now

Announcement

Collapse
No announcement yet.

خاوند کی محبت

Collapse
X
 
  • Filter
  • Time
  • Show
Clear All
new posts

  • Historic Story خاوند کی محبت

    ہمارے قریب کے دیہات کا ایک واقعہ ہے۔ ایک نوجوان جس کی تعلیم بھی نہیں تھی اور شکل بھی عام سی یعنی شکل بھی عام سی، عقل بھی عام سی اور تعلیم بھی نہیں تھی. اس کی ایک خوبصورت کزن تھی. اس نوجوان نے کہا: میں اپنی اسی کزن سے شادی کرنا چاہتا ہوں۔ چنانچہ ماں باپ نے بھی ادھر زور دیا. لڑکی والوں نے لڑکی سے پوچھا تو لڑکی نے تو شروع میں ہاں کردی۔ نکاح ہو گیا۔ رخصتی بھی ہو گئی۔ لیکن جب وہ آکر اس کے پاس رہی تو اب اسے پتہ چلا کہ یہ تو پکا جاہل ہے. وہ سوچ میں پڑگئی که نه عقل نہ شکل ہے، زندگی کیسے گزرے گی؟ چنانچہ اس لڑکی نے دل ہی دل میں اس نوجوان کو ناپسند کرنا شروع کر دیا. مگر خاموش رہی
    شادی کے تین چار دن بعد عام طور پر دلہنیں اپنے ماں باپ کے گھر جاتی ہیں تو یہ لڑکی بھی گھر چلی گئی اس کے دل میں یہ بات تھی کہ۔ اب میں اس گھر میں دوبارہ کبھی نہ آؤں تو زیادہ اچھی بات ہے مگر اسے ماں باپ کے سامنے بات کرنے کی جرأت نہیں ہو رہی تھی. کیونکہ ایک تو قریب کا رشتہ تھا اور دوسرا شروع میں ہاں بھی کر چکی تھی
    انھیں ایک گاؤں سے دوسرے گاؤں جانا تھا، راستے میں
    اس نے خاوند سے کہا: مجھے پیاس لگی ہے. قریب ہی ایک کنواں تھا. خاوند نے جاکر ایک طرف گٹھڑی رکھی اور کنواں سے ڈھول کے ذریعے پانی بھرنے لگا۔۔ بیوی کے دل میں شیطان نے ایسی بات ڈالی کہ اس نے پیچھے سے اپنے خاوند کو کنویں میں دھکا دے دیا. جب دھکا دیا تو خاوند کنویں میں جاگرا. اس نے دل میں سوچا کہ اب یہ مرکھپ جائے گا اور ہمیشہ کے لئے اس سے جان چھوٹ جائے گی
    اب وہ واپس ماں پاب کے گھر چلی گئی اس نے ان کے پاس جاکر عورتوں والا مکر کیا. عورتیں مکر میں تو مشہور ہوتیں ہیں. جسے اخوان یوسف نے مکر کیا تھا ویسے ہی اس نے بھی مکر کیا. وہ روتی ہوئی گھر پہنچی، ماں باپ نے پوچھا کہ کیا ہوا ؟ خاوند مجھے بٹھا کر کہیں چلا گیا. میں اتنی دیر تک اس کا انتظار کرتی رہی. میں اکیلی تھی، مجھے ڈر لگنے لگا، کوئی غیر مرد آجاتا تو میرا کیا ہوتا؟ مجھے جان کا خطرہ تھا اور عزت کا بھی خطرہ تھا، وہ تو بڑا بے پرواہ سا آدمی ہے. اس لئے میں واپس آگئی ہوں. یہ سن کر ماں باپ کو بھی بڑا غصہ آیا کہ اس نے ہماری بیٹی کو اس طرح لاوارث چھوڑ دیا اور خود کہیں چلا گیا. یہ ایسا بے وقوف انسان ہے
    اب ادھر کی بات سنیں، جب خاوند پانی میں گرا تو جان
    بچانے کے لئے اس نے ہاتھ پاؤں مارے تو اس کا ہاتھ اس رسے پر پڑ گیا جس کے ساتھ ڈول بندھے ہوتے تھے. اس نے اس رسے کو مضبوطی سے پکڑ لیا اور ڈوبنے سے بچ گیا، کافی دیر کے بعد اس نے ہمت کی اور آہستہ آہستہ رسے پر چڑھتے باہر نکل آیا. باہر نکل کر اس نے سوچا کہ میں کیا کروں؟ اس نے دل ہی دل میں کہا کہ مجھے توقع نہیں تھی کہ میری بیوی میرے ساتھ ایسا معاملہ کرے گی، کوئی
    بات نہیں، میں دوبارہ چلا جاتا ہوں
    چنانچہ اب وہ دوبارہ سسرال کے گھر آیا. اتنے میں کپڑے بھی خشک ہو گئے تھے. جیسے ہی وہ سرال کے گھر میں داخل ہوا تو لڑکی کے والدین نے اس کو بہت جلی کٹی سنائیں کہنے لگے: تو کیسا بے عقل انسان ہے کہ تو ہماری بیٹی کو اکیلے چھوڑ کر چلا گیا! تو بڑا بے پروا ہے، تجھے اس کا ذرا بھی خیال نہیں. انہوں نے جو کچھ کہا، اس نے خاموشی سے سنا اور اتنا کہا کہ ہاں مجھ سے غلطی ہو گئی تھی آپ اپنی بیٹی کو گھر بیھج دیں ہمیں گھر جانے میں دیر ہو رہی ہے. جب انہوں نے دیکھا کہ یہ بہت شرمندگی کا اظہار کر رہا ہے تو انہوں نے پھر بیٹی سے کہا، کوئی بات نہیں اب تم چلی جاؤ
    اب بیٹی تو چل پڑی لیکن اس کے دل میں ایک بات بار بار آنے لگی کہ اگرچہ یہ ان پڑھ تھا، اگرچہ یہ بے عقل تھا، شکل اچھی نہیں تھی. مگر اس نے میرے ماں باپ کے سامنے میرا عیب تو چھپایا ہے، اس کا دل بڑا ہے نا! اگر یہ میرے ماں باپ کے سامنے میری حرکت کھول دیتا تو میں تو ماں باپ کو چہرہ دکھانے کے قابل ہی نہ رہتی. اس ایک بات پر اس لڑکی کے دل میں خاوند کی ایسی محبت پیدا ہوئی کہ اس نے اپنی بقیہ پوری زندگی اپنے خاوند کی محبت میں گزاری

  • #2
    سبق آموز کہانی ہے

    Comment


    • #3
      حقیقت پر مبنی لاجواب

      Comment


      • #4
        Nice

        Comment


        • #5
          Bht achi

          Comment


          • #6
            Boht aala or sabakamoz kahani yaqeenan end pye suchai ki jeet hoti ha

            Comment


            • #7
              بہت زبردست ۔۔۔۔ ہر انسان میں خامیوں کے ساتھ خوبياں بھی ہوتی ہیں۔۔۔۔ اب یہ دیکھنے والے کی نگاه پر منحصر ہے کہ وہ کیا دیکھنا چاہتا ہے۔۔۔۔۔

              Comment


              • #8
                سب دوستوں کا بہت شکریہ

                Comment


                • #9
                  اچھی کہانی۔
                  آخر لڑکی کو اپنے شوہر سے محبت ہو ہی گئی۔

                  Comment


                  • #10
                    لاجواب تحریر پڑھ کر لطف آگیا

                    Comment

                    Users currently viewing this topic; (0 members and 0 guests)

                    Working...
                    X