Welcome!

اردو دنیا کے بیسٹ اردو سیکس اسٹوری فورم پر خوش آمدید اردو ورلڈ کے ممبر بنیں اور بہترین اردو سیکس کہانیوں کا مزا لیں

Register Now

Announcement

Collapse
No announcement yet.

خاتون نے برہنہ ہو کر ایسی حرکات شروع کر دیں کہ مسافروں کی زندگیاں داؤ پر لگا دیں

Collapse
X
 
  • Filter
  • Time
  • Show
Clear All
new posts

  • Funny News خاتون نے برہنہ ہو کر ایسی حرکات شروع کر دیں کہ مسافروں کی زندگیاں داؤ پر لگا دیں

    news-1676551450-9950.png

    ماسکو(مانیٹرنگ ڈیسک) روس میں دوران پرواز ایک خاتون نے برہنہ ہو کر ایسی حرکات شروع کر دیں کہ جہاز کے مسافروں کی زندگیاں داؤ پر لگا دیں۔ ڈیلی سٹار کے مطابق اس 49سالہ خاتون کا نام اینزیلیکا موسکویتینا بتایا گیا ہے جو روسی فضائی کمپنی ایروفلوٹ کی ایک پرواز میں سوار تھی۔ 33ہزار فٹ کی بلندی پر اس خاتون نے اچانک لباس اتار دیا اور برہنہ حالت میں سگریٹ پینی شروع کر دی۔

    سگریٹ کے کش لگاتے ہوئے خاتون نے کاک پٹ میں گھسنے کی کوشش کی، جس پر عملے کے ایک شخص نے اسے روکنے کی کوشش کی۔ خاتون نے دانتوں سے اس آدمی کی کلائی پر اس زور سے کاٹا کہ خون بہنے لگا۔ عملے کے لوگوں نے خاتون کو بمشکل قابو کیا اوراس کی سیٹ پر بٹھا کر اسے باندھ دیا گیا۔

    منظرعام پر آنے والی ایک ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جب عملے کا ایک شخص آ کر خاتون کو سگریٹ بجھانے کو کہتا ہے تو وہ کہتی ہے کہ ”تم خواہ مجھے قتل کر دو، میں سگریٹ پیوں گی۔“رپورٹ کے مطابق ماسکو کے شرمیتیوو ایئرپورٹ پر طیارے کے لینڈ کرنے پر خاتون کو پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔
Users currently viewing this topic; (0 members and 0 guests)

Working...
X