Originally posted by Man moji
View Post
حضورِ والا پہلے اس عاصی کی معذرت قبول فرمائیں اور میں محترم جناب ہارڈ ٹارگٹ سے بھی پیشگی معافی کا خواستگار ہوں کہ مجھ سے اس فورم کا اہم اصول صرفِ نظر ہو گیا, آج کےُاس پر فتن دور میں آپ جیسے مصنفین کا ہم جیسے نا خلف قارئین کی دلبستگی کے لئیے اپنے قیمتی لمحات میں سے وقت نکالنا اور اس کو الفاظ کا جامہ اوڑھا کر اس فورم کی زیب و زینت بنوانا، نعمتِ غیر مترقبہ سے کسی صورت کم تر نہیں ہے جس پر آپ دادو تحسین کے مستحق ہیں۔ میری محترم نگران اعلیٰ سے دست بستہ عرض ہےکہ اس بندہِ حقیر، فقیر، پرتقصیر کی اس کوتاہی پر اپنی شفقت کا معاملہ فرمائیں اور یہ کم نصیب آپ کو اس بات کی ضمانت دیتا ہے کہ مستقبل میں ایسی کسی بھی نوعیت کی حرکت سے مکمل گریز کرے گا اور فورم کے تمام قوانین پر من و عن عمل درآمد فرمائے گا۔ میری آپ سے درخواست ہے کہ میری پچھلی رائے کو مٹا دیا جائے اور اس پر ایک تنبیہ جاری کی جائے تاکہ سند رہے اور بوقت ضرورت کام آئے ۔
اپنی کوتاہی پر شدید نادم
غفزالی
HardTarget Man moji
Comment