Master Mind
Premium
Offline
- Thread Author
- #1
نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت میں انٹرنیٹ پر مساج سروس کے بارے میں سرچ کرنے والے آدمی کو کچھ ایسی چیزنظر آ گئی کہ پیروں تلے زمین نکل گئی۔ انڈیا ٹوڈے کے مطابق ممبئی کا 31 سالہ شخص مساج سنٹرز کی تلاش میں جسم فروشی کی شرمناک سروس مہیا کرنے والی ایک ویب سائٹ پر پہنچا اور یہ دیکھ کر ہکا بکا رہ گیا کہ اس کی بہن اور بیوی کی تصاویر اس ویب سائٹ پر استعمال کی جا رہی تھیں۔
رپورٹ کے مطابق ممبئی کے رہائشی اس شخص نے بتایا کہ اس کی بہن اور بیوی کی تصاویر ان کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے اٹھائی گئی تھیں اور اس ویب سائٹ پر جسم فروشی کا دھندہ کرنے والی خواتین کی پروفائلز پر لگائی گئی تھیں۔
آدمی کا کہنا تھا کہ اس کی اہلیہ اور بہن کی یہ تصاویر چار سال قبل سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی تھیں۔ رپورٹ کے مطابق آدمی نے معاملے کی تحقیق کرنے کا فیصلہ کیا اور ویب سائٹ پر اپنی بہن اور بیوی کی تصاویر کےساتھ دئیے گئے فون نمبر پر رابطہ کیا۔
فون کسی خاتون نے ریسیو کیا اور ایک ہوٹل میں ملاقات کا وقت طے ہو گیا۔ جب آدمی کا اس عورت سے سامنا ہوا اور اس نے اپنی بیوی اور بہن کی تصاویر کے حوالے سے پوچھ گچھ کی تو خاتون نے الٹا ہنگامہ برپا کر دیا۔
خاتون کے جھگڑا کرنے پر آدمی نے پولیس کو بلا اسے گرفتار کروا دیا۔ پولیس کے مطابق خاتون کا نام ریشما یادو ہے جو کئی سالوں سے جسم فروشی کا دھندہ کر رہی ہے۔ اس کے خلاف مقدمہ درج کرکے عدالت میں پیش کر دیا گیا ہے۔