Ad Blocker Detection
Please turn off your ad blocker otherwise you won't be able to access Urdu Story World. Thanks!

دنیائے اردو کے نمبرون اسٹوری فورم پر خوش آمدید

اردو اسٹوری ورلڈ کے ممبر بنیں اور بہترین رومانوی اور شہوانی کہانیوں کا مزا لیں۔

Register Now

Funny News خاتون نے شادی کے 10سال بعد شوہر سے طلاق لے کر نند سے شادی کر لی

Master Mind

Premium
Joined
Dec 25, 2022
Messages
1,185
Reaction score
21,543
Location
Australia
Offline
نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت میں اپنی نوعیت کا ایک منفرد اور حیران کن واقعہ پیش آیا ہے جہاں ایک خاتون نے شادی کے 10سال بعد شوہر سے طلاق لے کر شوہر کی چھوٹی بہن کے ساتھ شادی کر لی ہے۔ انڈیا ٹائمز کے مطابق ریاست بہار کے ضلع سمستی پور کی رہائشی 32سالہ شکلا دیوی اور پرامود داس کی شادی 10سال قبل ہوئی تھی اور دونوں کے دو بچے بھی تھے۔

6ماہ قبل شکلا دیوی نے پرامود کے ساتھ شادی ختم کر ڈالی، جس کی وجہ شکلا دیوی کا پرامود کی 18سالہ بہن سونی دیوی کے ساتھ ہم جنس پرستی پر مبنی معاشقہ تھا۔

پرامود کے ساتھ شادی ختم کرنے کے چند ہفتے بعد شکلا اور سونی نے شادی کر لی اور بطور میاں بیوی اکٹھی رہنے لگیں۔ شکلا کا کہنا ہے کہ وہ اور سونی دیوی شادی کے بعد خوش و خرم زندگی گزار رہی ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ان کی شادی پر پرامود کو بھی کوئی اعتراض نہیں ہے۔ اس کا کہنا ہے کہ اگر میری بیوی خوش ہے تو میں بھی خوش ہوں۔

شکلا کا کہنا ہے کہ وہ سرجری کروا کے اپنی جنس بھی تبدیل کرانا چاہتی تھی تاہم اس نے یوٹیوب پر جنس تبدیلی کے پروسیجر کے متعلق ویڈیوز دیکھیں اور اسے معلوم ہوا کہ یہ ایک انتہائی تکلیف دہ سرجری کے ذریعے ممکن ہوتا ہے، جس کے بعد اس نے اپنا ارادہ بدل دیا اور مرد بننے کا خیال دل سے نکال دیا۔

رپورٹ کے مطابق یہ بات حالیہ دنوں سامنے آئی اور میڈیا میںا س کا چرچا شروع ہوا، جس پر سونی دیوی کی فیملی کے متعلق ہر جگہ باتیں ہونے لگی اور انہوں نے بدنامی کے ڈر سے سونی دیوی کو واپس گھر بلا لیا۔ اپنی ’بیوی‘ کے چلے جانے پر شکلا دیوی غصے میں آ گئی اور پولیس سٹیشن جا کر اس کے اغواءکا مقدمہ درج کرا دیا ہے۔ شکلا دیوی کا کہنا ہے کہ سونی دیوی کو اس کے گھر والوں نے محبوس کر رکھا ہے۔ پولیس کے مطابق اس معاملے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ :


 
Requires account upgrade to view this reply.
 

Create an account or login to comment

You must be a member in order to leave a comment

Create account

Create an account on our community. It's easy!

Log in

Already have an account? Log in here.

New posts
Back
Top
Chat