Welcome!

اردو دنیا کے بیسٹ اردو سیکس اسٹوری فورم پر خوش آمدید اردو ورلڈ کے ممبر بنیں اور بہترین اردو سیکس کہانیوں کا مزا لیں

Register Now

Announcement

Collapse
No announcement yet.

احمد فراز

Collapse
X
 
  • Filter
  • Time
  • Show
Clear All
new posts

  • خود کو ترے معیار سے گھٹ کر نہیں دیکھا
    احمد فراز


    خود کو ترے معیار سے گھٹ کر نہیں دیکھا
    جو چھوڑ گیا اس کو پلٹ کر نہیں دیکھا
    میری طرح تو نے شب ہجراں نہیں کاٹی
    میری طرح اس تیغ پہ کٹ کر نہیں دیکھا
    تو دشنۂ نفرت ہی کو لہراتا رہا ہے
    تو نے کبھی دشمن سے لپٹ کر نہیں دیکھا
    تھے کوچۂ جاناں سے پرے بھی کئی منظر
    دل نے کبھی اس راہ سے ہٹ کر نہیں دیکھا
    اب یاد نہیں مجھ کو فرازؔ اپنا بھی پیکر
    جس روز سے بکھرا ہوں سمٹ کر نہیں دیکھا

    Comment


    • یہ شہر سحر زدہ ہے صدا کسی کی نہیں
      احمد فراز


      یہ شہر سحر زدہ ہے صدا کسی کی نہیں
      یہاں خود اپنے لیے بھی دعا کسی کی نہیں
      خزاں میں چاک گریباں تھا میں بہار میں تو
      مگر یہ فصل ستم آشنا کسی کی نہیں
      سب اپنے اپنے فسانے سناتے جاتے ہیں
      نگاہ یار مگر ہم نوا کسی کی نہیں
      میں آج زد پہ اگر ہوں تو خوش گمان نہ ہو
      چراغ سب کے بجھیں گے ہوا کسی کی نہیں
      فرازؔ اپنی جگر کاویوں پہ ناز نہ کر
      کہ یہ متاع ہنر بھی سدا کسی کی نہیں

      Comment


      • کہا تھا کس نے کہ عہد وفا کرو اس سے
        احمد فراز


        کہا تھا کس نے کہ عہد وفا کرو اس سے
        جو یوں کیا ہے تو پھر کیوں گلہ کرو اس سے
        نصیب پھر کوئی تقریب قرب ہو کہ نہ ہو
        جو دل میں ہوں وہی باتیں کہا کرو اس سے
        یہ اہل بزم تنک حوصلہ سہی پھر بھی
        ذرا فسانۂ دل ابتدا کرو اس سے
        یہ کیا کہ تم ہی غم ہجر کے فسانے کہو
        کبھی تو اس کے بہانے سنا کرو اس سے
        فرازؔ ترک تعلق تو خیر کیا ہوگا
        یہی بہت ہے کہ کم کم ملا کرو اس سے

        Comment

        Users currently viewing this topic; (0 members and 1 guests)

        Working...
        X